عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر پابندی ختم، تحریری فیصلہ جاری اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز تاخیری سسٹم کے تحت ممنوعہ مواد کو نشر ہونے سے روکنے کے پابند ہیں۔


فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے، اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 20 اگست کا پیمرا نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔
https://www.humnews.pk/latest/406771/
=============================================

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقاریر پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے عمران خان کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل مطمئن نہیں کرسکے کہ پیمرا آرڈیننس کی سیکشن27 کے تحت پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل نے کہا پیمرا نے بطور ریگولیٹر چینلز کو کہا ہے کہ وہ ڈیلے میکانزم کو یقینی بنائیں۔

فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائے

https://jang.com.pk/news/1132777
=================================================

چیئرمین نیب کو طیبہ گل، فیملی کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
تازہ ترینقومی خبریں06 ستمبر ، 2022
FacebookTwitteryoutubeWhatsapp
لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
طیبہ گل – فوٹو: فائل
طیبہ گل – فوٹو: فائل
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو طیبہ گل اور اس کے اہلِ خانہ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف امور زیرِ بحث آئے، جبکہ اجلاس میں چیئرمین نیب بھی پیش ہوئے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے چیئرمین نیب کو طیبہ گل اور اس کے اہلِ خانہ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے پر طیبہ گل کے الزامات غلط ثابت ہوئے تو کیس عدالت جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے
طیبہ گل کے جنسی ہراسانی کے الزامات، عدالت نے انکوائری کمیشن کی جانب سے نیب افسران کو جاری نوٹس معطل کر دیا
شہباز گِل پر تشدد کا بیانیہ ڈرامہ، مکر و فریب ہے، رانا ثناء اللّٰہ
طیبہ گل کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی
اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس بھی زیر بحث آیا۔

اس سلسلے میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان سے ادائیگیوں کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

اس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو طلب کرلیا۔

اجلاس کے دوران رکن کمیٹی نزہت پٹھان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں 7 کروڑ کے مقروض ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ہزار روپے کا مقروض ہو تو الیکشن میں کاغذات قبول نہیں ہوتے، عمران خان اس بار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں 1800 نادہندہ افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے، تمام نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن سمیت سب اداروں کو بھیجیں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہیلی کاپٹر کیس میں تمام نادہندہ افراد کی فہرست طلب کرلی۔

اس حوالے سے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں انتخابات ہو رہے ہیں، نادہندہ افراد ادائیگی پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نیب فوری طور پر تمام لوگوں کی فہرست کے ساتھ الیکشن کمیشن کو خط لکھے۔
https://jang.com.pk/news/1132779
===================================