اگر آپ کے پاس ہنر ہے اور آپ محنت سے نہیں گھبراتے تو آپ کی آمدنی یقینی طور پر دوسروں سے زیادہ ہوگی ۔بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور احمد شیخ کی نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے محمد وحید جنگ کے ساتھ خصوصی نشست ۔


اگر آپ کے پاس ہنر ہے اور آپ محنت سے نہیں گھبراتے تو آپ کی آمدنی یقینی طور پر دوسروں سے زیادہ ہوگی ۔بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور احمد شیخ کی نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیےمحمد وحید جنگ کے ساتھ خصوصی نشست ۔


تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور احمد شیخ نے گزشتہ دنوں پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ITCN ایشیا نمائش کے انعقاد کی کامیابی اور فوائد سمیت پاکستان اور چین کے درمیان اسٹوڈنٹس کی ایجوکیشن اور ٹریننگ اور لینگویج کورس اور ای کامرس جیسے موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ITCN ایشیا کانفرنس سال 2005 سے ہو رہی ہے یہ ایک بہترین اور مفید ایونٹ ہے جس میں کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستانی وزیر اعظم اور چینی صدر کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت سے ڈپلومہ کے بچے پڑھ ایئر میں چین جائیں گے

اور اسکالرشپ چین دے گا ڈپلومہ کے بچے سیکنڈائیر کے بعد چین جا سکیں گے اور نئے چینی زبان کا کورس بھی کرایا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونیکیشن بہتر کرسکیں شروع میں یہ پروگرام صرف ڈپلومہ ہولڈرز کے لئے تھا جو چین جانا چاہتے تھے بعد میں اسے وسعت دے دی گئی وہ بچے بھی جو چینی زبان کا کورس کرنا چاہتے ہیں یا بزنس کرنا چاہتے ہیں چین کے ساتھ ان کو بھی لینگویج کورس کرایا ہے اس مقصد کے لئے بزنس ایجوکیشن کا پروگرام تیار کیا گیا جو لوگ چین کے ساتھ بزنس کرنا چاہتے ہیں لیکن زبان نہیں جانتے اور رولز ریگولیشن کا پتہ نہیں ہوتا ان کے لئے معاملات کو آسان بنانے کا یہ پروگرام ہے ایک پیکج کے تحت 32 گھنٹے لینگویج شربت گھنٹے کلچر اور پھر باقاعدہ کورس کرایا جاتا ہے وہاں کے ٹیچرز سکھاتے ہیں پی کامرس گیٹ وے کے ساتھ پروگرام بنایا گیا ہے جس کے تحت ہر بچے کی اپنی کمپنی بنائی جاتی ہے پریکٹیکل بھی کرتا ہے اپنی ویب سائٹ پر رسائی دی گئی ہے پچاس بچے چینی بھی پڑھ رہے ہیں بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچوں کو پتہ چلے گئے علی بابا کس طرح کام کرتا ہے ای کامرس کیا ہوتی ہے کس طرح کام کرتی ہے پاکستانی بچوں کو اس پروگرام کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع دیا جا رہا ہے کوشش ہے کہ وہ بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور انڈیا اور امریکہ جیسے نوجوانوں کا مقابلہ کریں کیونکہ ان میں بے پناہ صلاحیت ہے انہیں صرف صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے پہلا بیچ 50 بچوں کا انرول ہو چکا ہے آن لائن کلاسیں ہوتی ہیں ہفتے میں چار دن اور 90 منٹ کی کلاس ہوتی ہے انہوں نے بتایا کہ پچھلے چند برسوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے بڑی ڈویلپمنٹ ہوچکی ہے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ری اسٹرکچرنگ ہوئی ہے جرمنی کا ماڈل ایک کامیاب ماڈل ہے جہاں بچوں کو انڈسٹری میں سکھایا جاتا ہے دودن فیکٹری میں کام کرتے ہیں بیوی کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل بھی آ جاتا ہے دیگر ملکوں میں بھی ایسے تجربات ہوئے ہیں اور پاکستان کو بھی اس جانب آگے بڑھنا ہے یہ بات یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی ہنر ہے اور آپ محنت سے نہیں گھبراتے تو آپ دوسروں سے زیادہ کما سکتے ہیں ۔
=========================