عوام کی آواز ریڈیو پاکستا ن سیلا ب ذدگان کی امداد کے حوالے سے5اور6ستمبر کو میراتھن ٹرانسمیشن ’گھر تو آخر اپنا ہے‘ نشرکرئے گا جس کا آغاز 5 ستمبر کو شام 7بجے کی خبروں کے بعد ہوگا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) عوام کی آواز ریڈیو پاکستا ن سیلا ب ذدگان کی امداد کے حوالے سے5اور6ستمبر کو میراتھن ٹرانسمیشن ’گھر تو آخر اپنا ہے‘ نشرکرئے گا جس کا آغاز 5 ستمبر کو شام 7بجے کی خبروں کے بعد ہوگااور یہ میراتھن ٹرانسمیشن صبح ً5بجکر 44منٹ تک جاری رہے گی جس کو ملک بھر کے ریڈیو اسٹیشنز نہ صرف ریلے کریں گے بلکہ اس حوالے سے اپنے شہر سے لائیو شامل ہوں گے ۔میرا تھن ٹرانسمیشن کے دوران لاہور مرکز صبح 2 بجے سے لے کر 4بجے تک اپنی نشریات قومی نشریاتی رابطے پر نشر کرئے گا جس کے لیے اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ نے احکامات جاری کردیے


جس کے مطابق دوروزہ ٹرانسمیشن کے لیے دو الگ الگ ٹیموں کو ڈپٹی کنٹرولرز کی سربراہی بنایا گیا ہے ایک ٹیم کی سربراہی ڈپٹی کنٹرولر حسن فاروقی کریں گے جس میں پروگرام منیجر سلیم بزمی ، پروڈیوسرز حافظ نوید اسلم اور ثروت علی خان شامل ہیں جبکہ دوسری ٹیم کوڈپٹی کنٹرولر شاہد امین کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جس میں پروگرام منیجر خولہ ارشد اور پروڈیوسرز فیاض جعفعری ، سید عبدلماجد علی شامل ہیں ۔ان دونوں ٹیموں کے علاوہ اس خصوصی نشریات کے لیے مشہور شخصیات اور فن کاروں کے انٹریوز اور تاثرات کے لیے پروڈیوسرز ذیشان احمد،فوزیہ سلطانہ ،غزالہ ضیاء،عفت علوی ،مدثر حسن پر مبنی ٹیم کام کرئے گی
================================


لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کے مطابق سمسٹرخزاں 2022میں میٹرک، ایف اے،آئی کام پروگرامز میں داخلے کی آخری تاریخ 6ستمبر 2022ہے۔علاوہ ازیں ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے 2سالہ)بی ایس کمپیوٹر سائنسز، بی ایس(4سالہ)، بی بی اے، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (بی۔ایڈ)، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومازکے علاوہ سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر 2022مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ(www.aiou.edu.pk) یا ریجنل آفس لاہور کے فون نمبر04299333578/79 سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے
================================