صوبائیسیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔سی ای او پی آئی سی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین نے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ کو خوش آمدید کہااور گلدستہ پیش کیا۔

صوبائیسیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔سی ای او پی آئی سی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین نے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ کو خوش آمدید کہااور گلدستہ پیش کیا۔عمران سکندربلوچ نے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیااورمریضوں کی عیادت بھی کی۔
صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو علاج معالجہ


کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ڈی جی خان میں زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پرکام تیزی سے جاری ہے اورپنجاب کے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے۔عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہر ماہ ہزاروں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں میں اضافہ بھی کیاجائے گا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی فی الوقت توسیع انتہائی اہم ہے۔
==========================