ہمایوں سعید سے متعلق بیان، خلیل الرحمٰن قمر نے یو ٹرن لے لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے ہمایوں سعید کے بارے میں دیے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارو پروڈیوسر ہمایوں سعید کے حوالے سے دیے اپنے بیان پر وضاحت دی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’میں حیران ہوں کہ میرا ذرا مذاق یو ٹیوبرز سے ہضم کیوں نہیں ہوتا‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ ارے بھائی لوگوں، جب تک میرے قلم میں دم ہے میں انشا اللّٰہ ہمایوں سعید کیلئے لکھتا رہوں گا‘۔
خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نجی چینل پر اپنے انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں کے حوالے سے مختلف انکشافات کیے ہیں۔

اس انٹرویو کے دوران تنازعات میں گھرے رہنے والے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ وہ اب مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے لیے کردار لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں۔