یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محکمہ کی ہدایات کے تحت وائیس چانسلر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی کے تمام ڈین، کالجز کے پرنسپلز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محکمہ کی ہدایات کے تحت وائیس چانسلر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی کے تمام ڈین، کالجز کے پرنسپلز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں پورے ملک کی طرح لاڑکانہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں برساتی سیلاب کے متاثرین کی امداد کے متعلق غور و خوص کرتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے فلڈ رلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلبہ، فیکلٹی، افسران، ملازمین اور سول سوسائٹی


سے مدد لی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گریڈ 17 اور 18 کے افسران اور فیکلٹی ممبران پانچ ہزار جبکہ گریڈ 19 اور ان سے زیادہ کے افسر 10 ہزار روپے فلڈ رلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے اس کے ساتھ ساتھ فنڈ جمع کروانے کی مہم میں مقامی طلبہ سے مدد بھی لی جائے گی، اجلاس میں مزید فیصلے


کرتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے بھی فلڈ رلیف فنڈ قائم کیا گیا جس میں متاثرین کی ضروریات کے مطابق انہیں تمام اشیائے فراہم کی جائے گی، دوسری جانب وائیس چانسلر کی خصوصی ہدایات پر غلام محمد مہر میڈیکل کالج کی جانب سے سکھر بئراج کے قریب، سکھر پریس کلب کے سامنے، آباد اور باگڑجی میں طبی کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریا، آنکھوں، گلے کی بیماریوں اور ملیریا کے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے جہاں 20 کنسلٹنس اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ گذشتہ روز 540 مریضوں کا مفت علاج بھی کیا گیا، اس موقع پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے لوگوں کو اکیلہ نہیں چھوڑیں گے، یونیورسٹی کی جانب سے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
===============================