10 سال بعد وہ کردار ادا کر رہی ہوں جن کی ہمیشہ سے خواہش تھی، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ امریکا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 10 سال بعد انہیں وہ کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے جو وہ ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پریانکا نے اپنے مستقبل کے ارادے بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہوں، میں ہدف مقرر کرتی ہوں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے چیلنجز، ترقی، ارتقاء اور مہارت پسند ہے، ان کو مد نظر رکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ ابھی زندگی میں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور اداکار میں امریکا میں اب بھی نئی ہوں، یہاں 10 سال کام کرنے کے بعد اب میں اس مرحلے پر ہوں جہاں وہ کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے جو میں ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلمز بے واچ، کوانٹیکو، دی میٹریکس ریزرکشینز اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔