سوشل میڈیا صارفین نے اکشے کمار کا ہم شکل ڈھونڈ لیا

سوشل میڈیا صارفین نے بلآخر بالی ووڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کا ہم شکل ڈھونڈ نکالا۔

سوشل میڈیا صارفین نے سُپر اسٹار اکشے کمار کے ہم شکل کو ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے پریکوئل ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں ڈھونڈ لیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صارفین ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ سیریز میں کنگ ویزریز ٹارگرین (King Viserys Targaryen) کا کردار نبھانے والے پیڈی کونسیڈین (Paddy Considine) اور اکشے کمار کی تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پیڈی کونسیڈین کی شکل اکشے کمار سے کافی ملتی جُلتی ہے اور اسی وجہ سے ٹوئٹر پر ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’اکشے کمار ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں اچھی اداکاری کر رہے ہیں‘۔
ایک ٹوئٹر صارف نے پیڈی کونسیڈین اور اکشے کمار کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’شاہد مجھے علم نہیں کہ ایچ بی او نے اکشے کمار کو ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں کاسٹ کرلیا ہے‘۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ اکشے کمار نے طویل سفر طے کرنے کے بعد ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں کنگ ویزریز ٹارگرین کا کردار ادا کیا۔
ایک صارف نے ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اکشے کمار کیا یہ آپ ہیں؟‘۔ اس شخص کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا اس نے کنفرم کرنے کی خاطر اکشے کمار کی اہلیہ سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کیا۔
اپنے نظم و ضبط کے باعث مشہور اداکار کے بارے میں ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ اکشے کمار ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ سیریز میں اداکاری کر رہے ہیں۔ کتنے کمال کے اداکار ہیں جو صبح 4 بجے اُٹھتے ہیں اور اب ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ تک پہنچ گئے‘۔
واضح رہے کہ ٹیلی وژن سیریز جارج مارٹن کی ناول سیریز اے سونگ آف آئس اینڈ فائر پر مبنی ہےجس میں قدیم دور کی مکمل دنیا پیش کی گئی ہے ۔
ہاؤس آف دی ڈریگن مشہور زمانہ سیریز گیم آف تھرونز کا پریکوئل ہے۔

گیم آف تھرونز بھی امریکی میڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی سیریز تھی۔

اس کی اب تک دو اقساط نشر ہوچکی ہیں جسے دنیا بھر میں کروڑوں شائقین نے دیکھا ہے۔