سیلاب متاثرین کی امداد : چئیرمین تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا، ٹیلی تھون کا مقصد سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فنڈز جمع کرنا ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون کا فیصلہ سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا، عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔


انھوں نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر کے ماتحت کمیٹی قائم کی جائے گی، کمیٹی ضرورتوں کی بنیاد پر فنڈز مختص کرے گی، فنڈز تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین پر خرچ کیےجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد امدادی سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہے گی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کل سیلاب متاثرین کیلئےفنڈزاکٹھےکرنےکیلئےٹیلی تھون کریں گے ، ٹیلی تھون سےمتعلق تفصیلات کا اعلان آج کیا جائے گا۔

https://urdu.arynews.tv/imran-khan-to-join-telethon-to-raise-funds-for-flood-victims-tomorrow/
==================================