وزیرمحنت سعید غنی کی ہدایت پر سیسی کی گورننگ باڈی ممبر کا دادو میں قائم میڈیکل کیمپ کادورہ

کراچی( 27 اگست) سندھ کے وزیرمحنت و افرادی قوت سعید غنی کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدگان کیلئے سندھ سوشل سیکورٹی کی جانب سے سندھ کے 8اضلاع میں قائم مفت طبی کیمپ کیے گئے۔ سیسی کی گورننگ باڈی کے ممبرمحمد خان ابڑو نے وزیرمحنت کی ہدایت پر ضلع دادو میں قائم مفت طبی کیمپ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سیسی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ممبرگورننگ باڈی نے وہاں موجود مریضوں سے علاج معالجہ اور انہیں دی جانے والی طبی امداد کے بارے میں دریافت کیا۔ ممبر گورننگ باڈی نے طبی کیمپ میں مریضوں کی دی جانے والی ادویات اور دیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی نے کہاکہ سندھ سیلاب سے بڑی تباہی آئی ہے اور مشکل اس گھڑی میں وہ اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور صوبائی وزیرمحنت کی نگرانی میں صوبے میں قائم سیسی کے طبی کیمپوں پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہر وقت موجود ہے اور مریضوں کو طبی سہولیات اور دوائیاں مفت فراہم کی جارہی ہیں۔