سیف اور کرینہ ممبئی ایئرپورٹ پر، تیمور توجہ کا مرکز

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی فیملی فوٹوگرافرز کی پسندیدہ ہے، ہفتے کے روز ممبئی ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز کو سیف اور کرینہ کی تصاویر لینے کا موقع ملا۔

کرینہ کپور، سیف علی خان اور ان کے دو صاحبزادے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔

ڈیڑھ سالہ جہانگیر تو آیا کی گود میں سو رہے تھے لیکن تیمور نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
تیمور علی خان نے گلابی رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی، ساتھ ہی اسٹائلش سی کیپ بھی لگائے ہوئے تھے۔

کرینہ کپور نے ایک بار انٹرویو میں بتایا تھا کہ تیمور ان سے پوچھتے ہیں یہ سب فوٹوگرافرز میری تصویریں کیوں لیتے ہیں؟ آپ لوگ (سیف اور کرینہ) مشہور ہیں میں تو نہیں۔

کرینہ نے تیمور کو جواب دیا کہ جی، آپ مشہور نہیں ہیں، ابھی آپ کو بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔