بیلی جین ٹینس کنگز کپ، پاکستان نے ترکمانستان کو ہرا دیا

بیلی جین ٹینس کنگز کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ترکمانستان کو شکست دے دی۔

اشنا سہیل کی شاندار پرفارمنس نے پاکستان کو دو ایک سے فتح دلائی۔

اشنا نے پہلے اپنا سنگل میچ جیتا پھر سارہ محبوب کے ساتھ ڈبلز میں کامیابی حاصل کی، سارہ محبوب کو اپنے سنگل میچ میں شکست ہوئی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے پول بی میں 3 میں سے 2 میچز جیتے، قومی ٹیم کی اپنے پول میں دوسری پوزیشن رہی۔

پاکستان کی ٹیم نے اس سے قبل تاجکستان کو ہرایا جبکہ منگولیہ سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستانی ٹیم ایشیئن اوشینا گروپ ٹو میں تیسری پوزیشن کے لیے پول اے کی سیکنڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔