بارش کے باعث میرپور اور باغ کا میچ منسوخ

کشمیر پریمیئر لیگ میں میرپور رائلز اور باغ اسٹالیئنز کے درمیان کوالیفائر میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا۔

میرپور رائلز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی وجہ سے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
اوور سیز واریئرز اور کوٹلی لائنز کا پہلا ایلی منیٹر میچ بھی منسوخ ہوگیا، دوسرا ایلی منیٹر میچ آج اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالیئنز کے درمیان ہوگا