ڈالر 219 روپے کا ہوگیا

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے ڈیٹا کے مطابق روپیہ آج دوپہر 12 بج کر 35 منٹ پر گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.61 فیصد گر کر 219 روپے فی ڈالر پر آگیا۔


سربراہ ایف اے پی ملک بوستان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں استعمال کے لیے پابندی ہٹانے کے بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے

================