کاٹی کا بلوچستان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان

مصیبت میں پھنسے ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سرپرست اعلی ایس ایم منیر

کاٹی نے 5 ٹرکوں پر پہلی امدادی کھیپ پہنچائی مزید امداد جاری ہے، صدر سلمان اسلم

کراچی ( ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور صدر سلمان اسلم نے بلوچستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے کہا کہ مصیبت میں پھنسے ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس سے قبل بھی کاٹی کے صدر سلمان اسلم کی سربراہی میں ریلیف کمیٹی قائم کی جا چکی ہے جو پہلے بھی 5 ٹرکوں پر امدادی سامان کی پہلی کھیپ متاثرین تک پہنچا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی کے ممبران اور بزنس کمیونٹی نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بڑھ چڑھ کر ریلیف فنڈ میں حصہ لیا ہے اور مزید کوششیں جاری ہیں۔ صدر کاٹی سلمان اسلم نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے سب سے پہلے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے ہی بلوچستان سیلاب زدگان کی امداد کی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد اور انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں اور بروقت امدادی سامان پہنچانا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔ سلمان اسلم نے کہا کہ سیلاب کے فوراً بعد کاٹی کی 7 رکنی امدادی ٹیم خضدار میں امدادی سامان تقسیم کر رہی تھی، اس سلسلے میں ضروریات کے دیگر سامان اور امدادی رقم کیلئے ممبران سے اپیل بھی کی تھی جس پر ممبران کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صدر کاٹی نے کہا کہ ریکارڈ بارشوں اور سیلاب نے بلوچستان کے


بڑے حصے کو بری طرح متاثر کیا ہے، اب بھی بیشر علاقوں میں امدادی سامان، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔ متاثرین کی بڑی تعداد اب بھی بے سروسامانی کی حالت میں خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہم سب کی مدد کے منتظر ہیں۔ اس سلسلے میں کاٹی نے ایک ریلیف فنڈ قائم کر رکھا ہے جس میں ممبران اور بزنس کمیونٹی امداد جمع کرائیں تاکہ متاثرین جن کے گھر، مال اور اسباب چھین گیا ہے ان کی فوری طور پر مدد کی جا سکے۔

====================

https://www.youtube.com/watch?v=xARO0rxOfmw&t=3s