لاڑکانہ عاشق خان
ا
مسلسل پانچ روزہ بارش نے لاڑکانہ میں بھی تباہی مچا دی، سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ سرکاری اسکول میں پناہ لینے والے بارش متاثرین 18 گھنٹوں سے کھانے پینے سمیت طبی امداد سے محروم مدد کی دہائی دیتے دکھائی دیتے ہیں
لاڑکانہ کے اوٹھا چوک، ریلوے لائن، رند کالونی، اللہ آباد ابو بکر قبرستان ودیگر علاقوں میں گھر گرنے سے بے گھر ہونے والے بارش متاثرین نے معصوم بچوں سمیت گولی مار کے علاقے میں پہلے رلیف کیمپ گورنمنٹ ماچھی اسکول میں گزشتہ روز پناہ تو لے لی تاہم ایک مرتبہ کھانا ملنے
کے بعد اب 18 گھنٹوں سے کھانے پینے سمیت بیمار ضعیف خواتین طبی امداد کی منتظر دکھائی دیتی ہیں، میڈیا ٹیم پہنچنے پر متاثرہ خواتین نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ بارشوں میں ان کے گھر تک چھن گئے لیکن انتظامیہ غائب ہو چکی ہے جن کی جانب سے اب پوچھا تک نہیں جا رہا، خواتین نے مطالبہ کیا کہ انہیں کھانا پینے فراہم کر کے طبی امداد بھی فراہم کی جائے
=====================
=========================