دوران سفر ٹرین میں خاتون کو تنگ کرنے والے دو لڑکے گرفتار-مہر ایکسپریس میں عبدالہادی اور طلحہ نے اشارے کئےاورنازیبا گفتگو کی


ریلوے پولیس نے دوران سفر ٹرین میں خاتون کو تنگ کرنے والے دو لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ملتان کی رہائشی لڑکی کو مہر ایکسپریس میں عبدالہادی اور طلحہ نے اشارے کئےاورنازیبا گفتگو کی‘مقدمہ درج کرلیا گیا، قاسم بیلہ ملتان کی رہائشی لڑکی کی طرف سے ریلوے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق وہ 4 اگست کو راولپنڈی سے ملتان آنے والی مہر ایکسپریس کی بوگی نمبر 8 پر سفر کر رہی تھی کہ اسی کوچ میں سوار


دو لڑکے جن کے نام عبدالہادی اور طلحہ سکنہ کوٹ سلطان تحصیل و ضلع لیہ معلوم ہوئے مجھ پر نازیبا الفاظ کستے رہے، اشارے کرتے رہے، میرے منع کرنے کے باوجودبازنہیں آئے۔ ٹرین جب ملتان پہنچی تو میں نے ٹرین گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل کو صورتحال سے آگاہ کیا جس نے میری نشاندہی پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ر ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
https://jang.com.pk/news/1121176
============================================

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ زندگی 30 سال کی عُمر کے بعد شروع ہوتی ہے۔


مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 30 سال کی عُمر تک ہمیں اس حقیقت کو سمجھ جانا چاہیے کہ اصل زندگی 30 سال کے بعد شروع ہوتی ہے۔
میشا شفیع نے کہا ہے کہ 30 سال پہلے کی زندگی زیادہ تر صرف تربیت ہوتی ہے۔

گلوکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ ایک نقطۂ نظر ہے جو کسی بھی عمر پر لاگو ہو سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ زندگی ہر صبح اس وقت شروع ہوتی ہے جب آپ ایک نئے دن کے لیے شعور حاصل کرتے ہیں۔
===================================