کلفٹن کے ساحل پر لگائے جانے والے ہفتہ اور اتوار بازار پر چوروں نے دھاوا بول دیا ۔ سنڈے بازار چور بازار میں تبدیل ۔


کلفٹن کے ساحل پر لگائے جانے والے ہفتہ اور اتوار بازار پر چوروں نے دھاوا بول دیا ۔ سنڈے بازار چور بازار میں تبدیل ۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے ساحل پر لگائے جانے والے ہفتہ اور اتوار بازار پر چوروں کے ایک گروہ نے دھاوا بول دیا جس کی وجہ سے

سنڈے بازار اب چور بازار میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے اور لوگوں نے شکایت کی ہے کہ وہ شاپنگ کرنے کے لیے سنڈے بازار آئے سڑک پر گاڑی پارک کی


اور شاپنگ کرنے سنڈے بازار کے اندر چلے گئے لیکن واپسی پر ان کی گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری ہو چکا تھا ۔ چوروں نے مختلف گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور ان کے لاک کھول کر قیمتی سامان چوری کر لیا ۔ سنڈے بازار کے اطراف سڑک پر موجود گاڑیوں

کی پارکنگ پر کوئی سکیورٹی تعینات نہیں نہ ہی کوئی سی سی ٹی وی کیمرے ہیں جس کا فائدہ چوروں نے اٹھایا اور گزشتہ ہفتے اور اتوار کو وہاں آنے والے شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑا ۔


یاد رہے کہ ماضی میں ڈی ایچ اے سنڈے بازار کو کافی شہرت حاصل تھی وہ بازار ختم ہونے کے کافی عرصے بعد کلفٹن کے ساحل پر سستا بازار بچت بازار ہفتہ اور اتوار بازار کے نام پر لگانا شروع کیا گیا اور یہاں شہریوں کی بڑی تعداد میں آنا شروع کر دیا

لیکن اب یہ شکایت سامنے آرہی ہے کہ وہاں پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں سے سامان چوری ہونے لگا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا اور اس


کو نہ روکا گیا اور اقدامات نہ کیے گئے تو شہری سنڈے بازار انہیں چھوڑ دیں گے اور وہاں اسٹال لگانے والوں کو نقصان ہوگا لہذا انتظامیہ اور پولیس کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
=============================