ملک کے معروف طبی ماہرین پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان،پروفیسر قاسم بشیر اور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ فالج ایک ایسی بیماری سمجھی جاتی ہے جس کا کوئی علاج نہیں ،یہ تاثر بالکل غلط ہے۔دماغ کی شریانوں میں رکاوٹ آجانا جس کی وجہ سے دماغ کو خون کی سپلائی کا متاثر ہونا فالج کہلاتاہے

لاہور(مدثر قدیر  ) ملک کے معروف طبی ماہرین پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان،پروفیسر قاسم بشیر اور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ فالج ایک ایسی بیماری سمجھی جاتی ہے جس کا کوئی علاج نہیں ،یہ تاثر بالکل غلط ہے۔دماغ کی شریانوں میں رکاوٹ آجانا جس کی وجہ سے دماغ کو خون کی سپلائی کا متاثر ہونا فالج کہلاتاہے۔شوگر،بلڈپریشر ،موٹاپا ،سگریٹ نوشی ،تمباکو ،شراب نوشی،دل کے والو وکی خرابی،ایسی بیماری کے


رسک ہوتے ہیں۔پاکستان میں فالج کے مریضوں کی شرح40فیصد سے تجاوز کر چکی ہےجبکہ 10لاکھ لوگ تقریباً فالج کی وجہ سے کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔ پاکستان میں ہر سال ساڑھے تین لاکھ سے زائد لوگ فالج کے حملے کا شکار ہوتے ہیں۔ان میں سے تقریباً70فیصد سے زیادہ لوگ فالج کی وجہ سے کسی نے کسی مستقل معذوری کا شکارہو جاتے ہیں،10سے 20فیصد لوگ فالج کے حملے کی وجہ سے موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیںان باتوں کا اظہار انھوں نے نمائندہ اومیگا نیوز سے بزریعہ فون گفتگو میں کیا

ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا اگر بلڈ پریشر اور شوگر کو دواؤں اور غذائی احتیاط کے ذریعے کنٹرول نہ کیا جائے تو آپ کسی بھی وقت اچانک بلڈ پریشر اور شوگر لیولز زیادہ ہونے کی وجہ سے فالج کے حملے کا شکار ہو سکتے ہیں۔مرغن غذاؤں کے شوقین موٹے لوگوں میں فالج کا حملہ کسی وقت بھی ہو سکتاہے۔جو لوگ زیادہ تر بیٹھتے رہتے ہیں اور کسی قسم کی ورزش نہیں کرتے ان میں فالج کا حملہ ہونے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔فالج کے مریض کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا کر اس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اس کی جان بچائی جاسکتی ہے

۔گفتگو کے درمیان پروفیسر آف نیورولوجی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر احسن نعمان کا کہنا تھا فالج دوقسم کے ہوتے ہیں۔پہلے وہ جس میں دماغی خون کی شریانوں کا پھٹ جانا،دوسرا دماغ کی خون کی شریانوں میں کسی رکاوٹ کا آجاناہے جبکہ دل میں خرابی،دل کے والو ومیں خرابی،گردن کی شریانوں میں چربی کا جم جانا،فالج کے خاصے اہم اسباب ہوتے ہیں۔فالج کا حملہ اس وقت ہوتاہے جب دماغ کو خون پہنچانے والی کسی شریان میں خون اور آکسیجن بلاک ہو جائے(Stroke Ischemic)یا پھٹ جائے(برین ہیمرج)۔ فالج کسی بھی عمر کے فرد کو ہدف بنا سکتاہے جس کی وجہ آج کا طرز زندگی ہے جو فشار خون کوبڑھا کر اس جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھا دیتاہے۔ اس موقع پر پروفیسر آف میڈیسن علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد محمود خان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ فالج کی علامات میں شدید سر درد،سر چکرانا،بینائی میں تبدیلی یا دھند لاہٹ،بولنے میں مشکلات ،جسم میں سننسی کی لہر دوڑناوغیرہ شامل ہیں،تاہم چلتے چلتے اچانک گرجانا یا گردن میں درد بھی اس کا نشانہ ہو سکتے ہیں اور ان علامات میں سے کسی کی موجودگی کی صورت میں طبی ماہرین سے رجوع کرنا ضروری ہے چاہے وہ بعد میں عام بیماری ہی کیوں نہ ثابت ہو انھوں نے بتایا کہ اچانک منہ ٹیڑھا ہو جانا یا کسی بھی ایک طرف کا ہاتھ،پاؤں کا کام نہ کرنا،آواز کا متاثر ہونا۔اس مرض کی تشخیص کے لئے دماغ کا ایم آر آئی یا سی ٹی سکین کرانا ہو تاہے جس سے یہ پتہ لگایا جا سکے کہ دماغ کا کون سا حصہ فالج کی وجہ سے متاثر ہوا ہےجبکہ بچوں میں فالج کی وجہ دماغ کا انفیکشن ،دل کے والو کا مسئلہ ،خون کی خرابیاں ہوتی ہیں۔دنیا میں ہر چار میں سے ایک فرد کو کبھی بھی زندگی میں فالج ہو سکتاہے اور اس سے بچاؤ ممکن ہے۔اس موقع پر سروسزانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ نیورالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ افسردگی اور دباؤ سے بچنا کیونکہ ہر چھ میں سے ایک فرد کے فالج کی وجہ ذہنی تناؤ ہے۔غصے کو کنٹرول کریں اور کولیسٹرول کو کم کریں ۔متوازن غذا ضرور کھائیں یعنی فروٹ اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھیں،ہر پانچ میں سے ایک فالج موٹاپا کی وجہ سے ہوتاہے۔اگر کسی کو فالج ہو جائے تو دوائیوں کے ساتھ ساتھ فزیوتھراپی کا کردار بہت اہم ہوتاہے۔اس کے علاوہ اگر فالج کی علامات میں کوئی بھی علامت کسی بھی مریض میں ملتی ہے تو فوراً دماغ کے ڈاکٹر یعنی نیورولوجسٹ سے رابطہ کریں اور فالج سے نہ ہونے والی پیچیدگیوں سے بچیں۔فالج کے بعد سینے کا انفیکشن ،پیشاب کا انفیکشن ،ہاتھ پاؤں کا سن ہو جانا،ڈپریشن ،جسم میں درد وغیرہ جیسی پیچیدگیاں عام ہیں۔یاد رکھیں کہ صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر آپ فالج اور فالج سے ہونے والی پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اگر فالج خون کی نالیوں میں خون جمنے کی وجہ سے ہو تو اگر ایسا مریض فالج ہونے کے تین گھنٹے کے اندر ہسپتال پہنچ جائے تو اس کو جدید انجکشن لگا کر خون کو فوری طور پر پتلا کرکے مریض کو جلد ریکوری کی طرف لایا جاسکتا ہے۔فالج سے آگاہی گفتگو کے دوران طبی ماہرین ان نکات پر متفق تھے کہ صحت کے لئے نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ جبکہ فائدہ مند ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی شریانوں میں مواد جمنے کا امکان بڑھاتاہے جس سے دوران خون محدود ہوتاہے جو کہ فالج کا باعث بنتاہےاورسچور ٹیڈ اور ٹرانس فیٹ کو غذا سے نکالنا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتاہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے ،اس حوالے سے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتاہے انھوں نے مزید بتایا کہ دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی سے فالج کا خطرہ5گنا بڑھ جاتاہے اگر آپ د ل کی دھڑکن کو بہت تیزیا بے ترتیبی محسوس کریں تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی وجہ ضرور جاننے کی کوشش کریں۔اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا اور باقاعدگی سے بلڈ پریشر کی دوائیاں لینا۔روزانہ کم از کم 15سے20منٹ کی چہل قدمی (واک ) کریں اور سگریٹو نوشی سے مکمل پرہیز کرنا شامل ہیں ۔

===============================


لاہور(  جنرل رپورٹر  )حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ادارے میں فرائض سر انجام دینے والے ساڑھے تین ہزار سے زائدسٹاف کی تنخواہوں میں یکم جولائی سے 15 فیصد ایڈہاک ریلیف شامل کر دیا ہے۔جنرل ہسپتال،پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج ایل جی ایچ میں تعینات گریڈ ایک تا بیس کے ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈکس اور دیگر ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ اضافی رقم کے ساتھ ملے گی جبکہ تمام ملازمین کی تنخواہیں ان کے متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں بھجوا دیں ہیں جہاں سے وہ وصول کریں گے۔

================================


لاہور( ) پیپلزپارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو شخص کبھی غرور اور تکبر سے دن رات یہ کہا کرتا تھا کہ میں انکو این آو او نہیں دوں گا آج وہی شخص کسی دوسرے شخص کو بیچ میں لاکر ہمارے قاید آصف علی زرداری سے این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے اس شخص کا غرور اور تکبر اس کو لیکر بیٹھ گیا ہے اب اس شخص کی لمبی زبان کی وجہ سے اس پر کوئی بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں یہ شخص اسی طرح سے ترلے منتیں کرتا رہے گا اور موجودہ اتحادی حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر جائے گی اب اس شخص کا رونا دھونا اس کے کسی کام نہیں آئے گا اور پیپلز پارٹی ملک بھر میں راج کرے گی۔

لاہور() پیپلز پارٹی پنجاب کے نایب صدر چودھری اختر نے اپنے حلقہ کے ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کے جیالوں کا ہے ہم اپنے قایدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے پارٹی کی حکومت بنائیں گے ثابت ہو گیا ہے اب تک کی سیاسی حکمت عملی سے ثابت ہو گیا ہے کہ ہمارے قاید آصف علی زرداری سیاست کے امام ہیں۔

لاہور( ) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے نایب صدر سید تسلیم عباس نے کہا ہے کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری نے بھٹو شہید کے بعد اپنے آپکو ایک بہترین سیاست دان کے طور پر منوالیا ہے اسی لیئے اب پیپلز پارٹی مخالف سیاست دان بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ایک زرداری کی سب سیاست دانوں سے یاری موجودہ حالات کا یہی تقاضہ ہے کہ ہمیں اپنے سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی معاشی حالت کو درست کرنا چاہیے اور انتشار کی سیاست کا ہمیشہ کے لیئے خاتمہ کیا جانا چاہیے اسی میں سب کی بہتری ہے۔

لاہور( ) پیپلز پارٹی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبای وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ ہر ملک کے دورہ کے دوران بہترین پذائرئی ہورہی ہے وہ اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خود کو ایک بہترین وزیر خارجہ کے طور پر منوار رہے ہیں اور پاکستان کا مقدمہ اچھے انداز میں سب کے سامنے رکھ رہے ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم ان کی پارٹی کی گلف میں نمائندگی کرتے ہیں پیپلز پارٹی اب ملک بھر میں آنے والے الیکشنوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔

لاہور۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ اس وقت اپنی اپنی سیاست نہیں بلکہ ریاست بچانے والی سیاست کرنے کی ضرورت ہے جو موجودہ اتحادی حکومت کررہی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ عمران خان جو کہ بدقسمتی سے وزیر اعظم بھی رہا وہ ابھی بھی ریاست کے خلاف بیان دے رہا ہے عمران خان نے سیاست کو آلودہ کرنے کی کوشش کی اور اس قدر جھوٹ بولا کہ لوگوں کوسچ لگنے لگے اس کو مسلط کرکے ملک کا جو نقصان کیا گیا اس کا ساری زندگی ہماری معشیت کو نقصان ہوتا رہے گا اس کو ضمنی الیکشن میں مکمل مسترد کرنا ہوگا۔
===========================================
لاہور (جنرل رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 347واں اجلاس زیر صدارت چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے سرکاری و غیر سرکاری ہندو اور سکھ ممبران نے شرکت کی۔ اقلیتی ممبر کرشن شرما نے بالمیک مندر کا قبضہ حاصل کرنے اور وہاں پر پوجا پاٹ سمیت دیگر اعلی انتظامات کرنے کے اقدامات پر بورڈ چیئرمین و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ دیگر ممبران نے متفقہ طور پر ملک بھر کے مندروں اور گورو دواروں میں اعلی حفاظتی و ترقیاتی اقدامات کرنے پر بورڈ انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔بورڈ چیئرمین نے ممبران کو بتایا کہ ملک بھر میں کرایہ داروان کو ای۔بلنگ کا آغاز کر دیا گیا جبکہ اب کرایہ داران آن لائن بل موصول کر سکیں گے اس عمل کے ذریعے بورڈ کو پوسٹل سروس کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ کرایہ داران نے بھی بورڈ کے اس عمل کو سراہا ہے۔بورڈ اجلاس میں پے زین اور ای ٹیننسی سسٹم کے حوالے بریفنگ لی گئی۔اجلاس میں دیگر مختلف ایجنڈا آئیٹم پیش کیے گئے جبکہ بعض کی منظوری دی گئی۔ ٹرسٹ بورڈ کے DHA لاہورمیں 278رہائشی پلاٹس کو مناسب استعمال اور ٹرانسفر کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے۔ڈاکٹر متین فاطمہ سکول کی تعمیرو مرمت کے تخمینہ کی منظوری اور جانکی دیوی میٹرنٹی ہسپتال کے لیے گرانٹ کی منظوری اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25فی اضافہ کی منظوری دی جس پر سینکڑوں ملازمین نے چیئرمین اور بورڈ ممبران کا خصوصی الفاظ میں شکریہ اداکیا۔ملازمین کی عرصہ دراز سے رکی ہوئی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

==========================================

لاہور( جنرل رپورٹر )یو ای ٹی لاہور میں ایم ایس سی/ایم فل/ماسٹرز/ایم ایس اور ٹیوشن فری پی ایچ ڈی کے داخلے جاری ۔ پی ایچ ڈی پروگرامز میں کل وقتی طلبہ سے دوران سمسٹر فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔فیس میں چھوٹ کے بدلے طلبا کو ہر ہفتے کم از کم چھ گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہو گی۔ترجمان یو ای ٹی کے مطابق پراسپیکٹس 1500 روپے کی ادائیگی پر ایڈمیشن پورٹل پر دستیاب ہیں طلبا فیس جمع کراکر آن لائن ٹوکن حاصل کر سکتے ہیںحاصل کردہ ٹوکن نمبر ہی چالان نمبرہے جو کہ 5 اگست 2022 تک ویلڈ ہوگا۔تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس 10 اگست 2022 سے 12 اگست 2022 تک داخلہ ٹیسٹ لیں گے داخلہ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا انٹرویو متعلقہ ڈیپارٹمنٹس 15 اگست 2020 سے 19 اگست 2022 کے دوران کریں گے شام کے اوقات یا ویک اینڈ پروگرامز میں کم از کم 10 امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گاجبکہ ہفتہ اور اتوار کو کلاسز کا دورانیہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔ انٹرویو، ٹیسٹ اور انڈرگریجویٹ سکور بھی کم از کم % 70ہونا چاہیے اورماسٹرز کے لیے کل نمبروں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

=====================================