پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایم ڈی سید محمد طحہ کے لیے سفارشیوں کا تانتا بندھ گیا ۔ اچھے انسان ہیں ہاتھ ہلکا رکھیں ، خیال کریں دوستوں کے دوست ہیں وغیرہ وغیرہ ۔


پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایم ڈی سید محمد طحہ کے لیے سفارشیوں کا تانتا بندھ گیا ۔ اچھے انسان ہیں ہاتھ ہلکا رکھیں ، خیال کریں دوستوں کے دوست ہیں وغیرہ وغیرہ ۔


ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور فراہمی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار اور سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کے سربراہ سید محمد طحہ کیلئے سفارشوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔پاکستان اسٹیٹ آئل کی کارکردگی اور انتظامیہ کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے جیوے پاکستان ڈاٹ کام پر جیسے ہی کوئی اسٹوری شائع ہوتی ہے تو ملک اور بیرون ملک سے ان کے دوست اور خیر خواہ سفارشی فون اور پیغامات بھیجنا شروع کر دیتے ہیں

جن میں استدعا کی جاتی ہے کہ پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او پر ہاتھ ہلکا رکھیں وہ اچھے انسان ہیں اپنا کام بڑی محنت اور لگن سے کر رہے ہیں ان کا خیال رکھیں وہ دوستوں کے دوست ہیں وغیرہ وغیرہ ۔


پتا نہیں یہ سفارشی فون اور پیغامات ان کے کہنے پر بھیجے جاتے ہیں یا ان کے دوست اور ملازمین اپنے طور پر ان کے بارے میں سٹوریز رکوانے کے لئے ایسی کوششیں کرتے ہیں ۔

بظاہر سید محمد طحہ اگر اچھی نیت سے کام کر رہے ہیں اور ان کا دامن صاف ہے تو پھر انہیں کسی بھی قسم کی میڈیا اسٹوری سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور ان کے ادارے میں جو لوگ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کا کردار ادا کر رہے ہیں انہیں بھی اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور سفارشی فون کرنا اور پیغامات بھجوانے کا۔ سلسلہ بند کرنا چاہیے کیونکہ ایسی کوششیں لاحاصل ہوں گی ۔

=================================