بحریہ ٹاﺅن کے ساتھ خفیہ معاہدے کی تفصیلات-معاہدے میں احمد علی ملک، ملک ریاض حسین، مبشرہ ملک، مختلف آف شور اور بزنس کمپنیوں کو پارٹی بنایا گیا

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بحریہ ٹاﺅن اور این سی اے کے درمیان ہونے والے خفیہ معاہدے کی تفصیلات پاکستان کے حوالے کر دیں، معاہدے “ڈیڈ آف کانفیڈنشلٹی’’ پر حکومت پاکستان کی طرف سے دستخط کئے گئے۔


تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کو معاہدہ کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور بحریہ ٹاﺅن کے مابین ہونیوالے اس معاہدے میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ نے گارنٹر کا کردار ادا کیا۔ خصوصی پیغام رساں کے ذریعے وزیراعظم کے دفتر کو ایک خط اور معاہدے کی کاپی ارسال کی گئی۔


وزارت خارجہ کے خفیہ خط میں انکشاف کیا گیا کہ برطانوی انٹرنیشنل کرپشن یونٹ (آئی سی یو) نے خفیہ معاہدے “ڈیڈ آف کانفیڈنشلٹی” کی کاپی پاکستان کو بھیجی تھی، اس خفیہ معاہدے میں بحریہ ٹاﺅن کے بیرون ملک اثاثوں اور دیگر جائیداد سے متعلق تفصیلات موجود ہیں۔


رپورٹ کے مطابق معاہدے میں احمد علی ملک، ملک ریاض حسین، مبشرہ ملک، مختلف آف شور اور بزنس کمپنیوں کو پارٹی بنایا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ای میل پر برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے انٹرنیشنل کرائم یونٹ کی طرف سے بھیجی جانیوالی معلومات کو خفیہ قرار دیا گیا ہے، جسے کسی تیسرے فریق کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا۔

فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ 2000ء کے مطابق این سی اے کی طرف سے اور این سی او کو بھیجے جانے والا تمام مواد خفیہ ہے، جسے مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔
https://www.samaa.tv/news/40004537/

=========================================

گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، مکمل فرنشڈ مکان

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔ اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے سابق گورنر رضا باقر کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، سالانہ دس فیصد اضافہ کیا جاتا ہے، مکمل فرنشڈ مکان ،دو گاڑیاں بمع بارہ سو لیٹر پیٹرول اور ڈرائیور، 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ ،بجلی، گیس، پانی کے بل اور جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ، بچوں کی سکول فیس کا 75 فیصد حصہ بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے، لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

ضرورت کے مطابق 24گھنٹے سیکورٹی مع سیکورٹی گارڈ اور سیکورٹی سسٹم دیا جا ئے گا، مطابق مکمل طبی سہولیات دی جاتی ہیں۔ ہر ماہ تین چھٹیاں اور مدت ملازمت مکمل ہونے پرچھ ماہ تک چھٹی مع انکیشمنٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ آخری لی گئی تنخواہ پر سروس کے ہر تکمیلی سال پر ایک ماہ کی تنخواہ ملتی ہے۔ کنٹری بیوٹری پراویڈنٹ فنڈ تنخواہ کا 8 فیصد ہوتا ہے
https://jang.com.pk/news/1117196
============================================

ملک میں تباہ کن صورتحال ہے اور حکومت کو کوئی پروا نہیں: اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کو صرف اقتدار سے چمٹے رہنا ہے، پاکستان کے لیے تباہ کن صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 2 ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 1.2 بلین ڈالر کم ہوگئے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ چین سے حاصل کردہ 2.3 بلین میں سے 2 بلین ڈالر گزشتہ 4 ہفتے میں استعمال کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روپیہ زوال پذیر ہے جبکہ حکومت کا ردعمل صرف اقتدار سے چمٹے رہنا ہے، پاکستان کے لیے تباہ کن صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔
https://urdu.arynews.tv/asad-umar-tweet-29-july-2022/
=====================================