رحمت حسنی نے مشکل حالات میں نیشنل بینک کے نگران صدر بننے کا چیلنج قبول کیا اور اب وہ پورے اعتماد اور کامیاب نظر آتے ہیں ، ہمت مرداں مدد خدا ۔

فنانشل سیکٹر میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جو شخص بطور پروفیشنل کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہو اس کے لئے مشکل حالات میں کوئی بھی نیا چیلنج قبول کرنا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ فنائنس پروفیشنل وہ بنے ہیں ایسے حالات کے لئے ہوتے ہیں جہاں ہر دم دباؤ کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے اور جتنا زیادہ پریشر حالات پیدا کرتے ہیں ایسے پروفیشنل لوگ اتنا ہی زیادہ نکھر کر سامنے آتے ہیں کیونکہ یہ لوگ طوفانوں سے ٹکرانے والے باہمت ، ذہین اور نڈر ہوتے ہیں۔ ان کی یہی خصوصیات انہیں دوسروں سے جدا کرتی ہیں اور اپنی فیلڈ میں انہیں منفرد اور ممتاز مقام دلاتی ہیں ۔


یہ سب کچھ نیشنل بینک آف پاکستان کے نگران صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دینے والے رحمت حسنی کی شخصیت پر پورا اترتا ہے

وہ چیلنج قبول کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں ان کے ساتھ کام کرنے اور ان کی طبیعت اور مزاج کو سمجھنے


والے پرانے دوستوں اور ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت ہی باصلاحیت اور باکمال انسان ہیں قدرت نے انہیں زبردست ذہانت قابلیت اور آؤٹ آف باکس سلوشنز تلاش


کرنے والا بنایا ہے اس لئے وہ کامیابی کی شاہراہ پر دوسروں سے بہت آگے نظر آتے ہیں ۔

کراچی گرامر اسکول سے امریکن یونیورسٹی تک تعلیمی سفر ہو


، یا پھر اسٹاک ایکسچینج سے مختلف انویسٹمینٹ بینکوں سے وابستگی اختیار کرتے ہوئے نیشنل بینک تک ترقی کے زینے طے کرنے کی کہانی ہو ۔ یہ تمام مراحل

بڑے ہی دلچسپ یادگار واقعات اور مثالی یادوں سے جڑے ہوئے ہیں ۔

amzn_assoc_ad_type = "smart"; amzn_assoc_marketplace = "amazon"; amzn_assoc_region = "US"; amzn_assoc_design = "enhanced_links"; amzn_assoc_asins = "B07VQ6TWD2"; amzn_assoc_placement = "adunit"; amzn_assoc_linkid = "426efb18698d408099e6242bcc36630a";

لیکن سارا کیریئر ایک طرف اور نیشنل بینک کے نگران صدر کی حیثیت سے تین مہینے کا دور ایک طرف


۔۔۔۔۔یقینی طور پر مزہ بھی ہے چیلنج بھی ہے ۔۔۔۔اب تک کامیابی سے یہ سفر جاری ہے ۔۔۔۔۔آگے کے لئے Best – Wishes


=======================================