شرجیل انعام میمن نے بطور ٹرانسپورٹ منسٹر کمال کر دکھایا ۔ کسی کو یقین نہیں تھا کہ کراچی شہر میں بھی جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوسکے گی ۔

بہتر رہائشی سہولتوں کے حوالے سے کراچی کا نمبر دنیا کے بہت سے اہم شہروں میں کافی نیچے چلا گیا ہے اس لیے کسی کو یقین نہیں تھا کہ کراچی شہر میں بھی جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آسکتی ہے کچھ عرصہ پہلے تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ دیگر ملکوں کے بڑے شہروں میں چلنے والی جدید بسیں شہر قائد کے مختلف روٹس پر رواں دواں نظر آئیں گی عام طور پر کراچی کے لوگ یہ باتیں کرتے تھے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تو کبھی بھی کراچی کو ٹرانسپورٹ کا بہتر سسٹم نہیں دے گی ۔


یہ تاثر پھیلانے میں وہ لوگ پیش پیش تھے جو پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالف ہیں یا پیپلز پارٹی کی مخالفت کرکے اپنی سیاست چمکاتے ہیں عوام کو یہ تاثر دیتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کراچی کی دشمن ہے ۔


لیکن یہ سب باتیں تبصرے اور خدشات سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ کی حیثیت سے پیپلز پارٹی کے ہردلعزیز رہنما شرجیل انعام میمن نہیں اپنے سے غلط ثابت کر دکھاے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلم دان

سنبھالنے کے بعد انتہائی کم وقت میں جو کارنامے انجام دیئے


ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔بیرون ملک سے تیار ہونے والی جدید بسیں کراچی بندرگاہ پہنچنے سے لے کر ان کی مختلف روٹس الاٹمنٹ اور وہاں عملی طور پر ان بسوں کو چلانے میں جس برق رفتاری کا مظاہرہ کیا گیا اس نے سب کو حیران کر دیا ۔ آج یہ بسیں کراچی کے مختلف روٹس پر رواں دواں ہیں اور اس کامیابی کا کریڈٹ شرجیل انعام میمن اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو آجاتا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے


ویژن اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی رہنمائی میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے شہر قائد کو جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کامیابی سے چلا کر دکھا دیا اور شہر کی جو خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے شہر قائد کی مختلف شاہراؤں پر دوڑتی ریڈ بسیں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کا سبب بنی ہیں اور شہریوں کو سستی تیزرفتار آرام دہ اور جدید سفری سہولت میسر آنے پر ذہنی اور قلبی سکون حاصل ہوا ہے


شہری سہولت پر بہت خوش ہیں اور شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے واقعی شہریوں کے دل جیت لئے ہیں صوبائی سیکرٹری حلیم شیخ اور ان کی پوری ٹیم بھی جس محنت اور لگن سے اپنا کام کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ اچھا کام کرنے پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے لئے یہ کہنا بنتا ہے کہ ویلڈن۔ ۔۔۔ شرجیل میمن ۔۔۔۔۔۔۔ ویلڈن
===============================