بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے صورتحال ابتر درجنوں بستیاں گئیں کراچی کوئٹہ کے درمیان تقریبا تمام پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے

حب ڈیم میں سیلاب اور پانی داخل ہونے سے اردگرد کے تمام چھوٹے ڈیم تباہ ہو گئے۔ کراچی کے بعض علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے صورتحال ابتر
درجنوں بستیاں گئیں
کراچی کوئٹہ کے درمیان تقریبا تمام پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے
تمام رابطے منقطع


ضلع لسبیلہ کے صرف ایک علاقے سے پچاس پزار افراد کو نکالنے کی کوشش
امدادی سامان اور کاروائیاں کم پڑنے لگیں سیلابی پانی کی شدت بہت زیادہ ہے
غریبوں کا سامان تو گیا گھر گیا اب جان بچانے کی فکر ہے۔
ضلع لسبیلہ میں ڈی جی پل،اوتھل پل،سوکھن پل ،ٹی آر او پل،پورالی پل، سیلابی پانی میں ٹوٹ گئے ھے کچھ سائیڈوں سے بہہ گئے ہیں وندر کا اوتھل سے اور اوتھل کا لسبیلہ سے زمینی رابطہ کٹ گیا ھے وندر اوتھل ،لسبیلہ میں سینکڑوں گاڈیاں، سینکڑوں مسافر عورتیں بچے بوڑھے، بیمار پھنس گئے ہیں ھوٹلوں پہ من مانیاں چل رھا دال کے پلیٹ 800 سو ،سبزی 700سو،چائے سو روپے کپ چل رھا ھے سینکڑوں مسافر بھوکے ھے بچوں کا خشک دودھ ختم ھو گیا ہے
===============================