کراچی گرامر اسکول کے شائننگ اسٹار اور موجودہ چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس شعیب جاوید حسین کے کامیاب اور بے مثال کیریئر کی کہانی جیوے پاکستان کی زبانی۔


بے شک وہ اپنی ذہانت ، قابلیت اور خداداد صلاحیتوں کی بدولت کامیابی کے راستے پر گامزن ہیں قسمت کی دیوی بھی ان پر خاص مہربان نظر آتی ہے انہوں نے مشکل ترین حالات میں جو بھی رسکی فیصلے کیے ، ان کے نتائج حیران کن حد تک شاندار نکلے اسی لئے یار دوست انہیں پروفیشنل کیریئر میں” فنانشل گرو ” مانتے ہیں ۔ یہ قدرت کا ان پر کرم ہے ۔


وہ پر اعتماد انداز سے آگے کی سمت میں سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اب تک انہوں نے کیرئیر میں ملک و بیرون ملک جو سنگ میل عبور کیے وہ ان کی انتھک محنت اور معاملات پر دسترس اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے پاکستان کے انتہائی اہم ادارے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی سربراہی کرتے ہوئے اسے کامیابیوں کی نئی منزل سے ہمکنار کرانے کے لیے سرگرم عمل ہیں

ان کی سربراہی میں ادارے کے تمام افسران اور ملازمین ایک ٹیم بن کر انتہائی حوصلہ افزا نتائج حاصل کر رہے ہیں ۔ جس پر وہ اور ان کی پوری ٹیم یقینی طور پر مبارکباد کی حقدار ہے ۔


شعیب جاوید حسین اپنے ساتھ وسیع تجربہ لے کر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں آئے ، انہیں یورپ نارتھ امریکہ ایشیا کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کے ذریعے فنانس آڈٹ اور اسٹریٹجی میٹرز ، کی گہری معلومات ہے وہ انتہائی متحرک زبردست قابلیت کے حامل لیڈرشپ صلاحیتوں سے مالا مال شخصیت کے مالک ہیں خوش اخلاق خوش گفتار خوش لباس ، شخصیت میں کشش ایسی کے ایک بار ملنے والا ، ان کی شخصیت کے سحر میں کھو جائے ۔


کیپٹل اینڈ کیشن ینجمنٹ کے شعبےان کی خاص مہارت کی گواہی دیتے ہیں۔ اسٹیٹ لائف میں قدم رکھنے سے پہلے وہ AIA گروپ لمیٹڈ اور پروڈینشل plc……اور EY اور HSBC جیسے عالمی شہرت یافتہ اداروں کے ساتھ وابستہ رہے پاکستان میں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز Actuarial Consultancy سے کیا تھا ۔ وہ برطانیہ سے اعلی تعلیم یافتہ ہیں سٹی یونیورسٹی لندن سے فارغ التحصیل ہیں ۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کے دور میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے تقریبا سو ارب روپے کے قریب کلیم ادا کیے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے نومبر 1972 سے پاکستانی عوام کی خدمت کرنے والا ادارہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آپ نے مختلف مشہور و مقبول انفرادی اور گروپ انشورنس پلان کی وجہ سے عوام میں گہری عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے


اس ادارے کے ساتھ وابستہ ہونے والے افراد کی بڑی تعداد عمر کا بڑا حصہ اسی ادارے کے ساتھ گزار چکی ہے۔


اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی جانب سے شادآباد پلان ، جیون ساتھی پلان ، نگہبان پلان ، محافظ پلس پلان ، انڈومنٹ پلان ،


ہول لائف پلان ، چائلڈ ایجوکیشن اینڈ میرج پلان خاص طور پر عوام کے جانے پہچانے اور قابل اعتبار اور قابل بھروسہ پلان میں شمار ہوتے ہیں ۔
(Salik-Majeed) for-jeeveypakistan.com
=================================