بسکٹ کمپنیوں کو بڑا دھچکا ، مہنگائی کی وجہ سے سیلز متاثر ، لوگوں نے گھر پر بسکٹ اور کیک بنانے شروع کر دیا ، بازار کے مقابلے میں سستے پڑتے ہیں۔ ہاؤس وائف

بسکٹ کمپنیوں کو بڑا دھچکا ، مہنگائی کی وجہ سے سیلز متاثر ، لوگوں نے گھر پر بسکٹ اور کیک بنانے شروع کر دیا ، بازار کے مقابلے میں سستے پڑتے ہیں۔ ہاؤس وائف ۔ سوشل میڈیا پر بھی گھر پر بسکٹ اور کیک

بنانے کی ریسیپیز پر مشتمل ویڈیوز کی مقبولیت میں اضافہ


۔انڈے اور دودھ کے استعمال سے بننے والے گھریلو بسکٹ زیادہ پسند کیے

جا رہے ہیں گھر پر کم لاگت سے


مختلف شکلوں والے خوبصورت کیک بھی تیار ہو رہے ہیں ۔

خرچہ کم آنے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد بازار اور دکان سے


خریداری کرنے کی بجائے گھر پر بسکٹ رس، پاپے اور کیک بنانے لگے ۔

گلی محلوں میں موجود چھوٹی بیکریوں کا سامان مہنگائی کی


وجہ سے مہنگا ہے اور ان کی سیل بھی متاثر ہوئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد کھانے پینے


کی اشیاء مہنگائی کی لپیٹ میں آ چکی ہیں قیمتوں میں زبردست اضافہ کی وجہ سے لوگوں کو اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا پڑ رہا ہے


قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے وہ چیزیں خریدنے کی قوت سے باہر نکل گئی ہیں یو روزمرہ کی


روٹین کے طور پر خریدی جا سکتی تھیں۔

===================================