لاہور( ) شناور لٹریری سوسائٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، لاہور نے اپنی سالانہ ادبی تقریب کا انعقاد کیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی، ان کی افتتاحی تقریر کے بعد سپیلنگ بی کا مقابلہ کرایا گیا جس کے بعد شیکسپیئر کے ہیملیٹ پر ایک ڈرامے کا انعقاد کیا گیا جس نے سامعین کو حیران کر دیا۔ڈرامے کے اختتام پر مہمان خصوصی ایوارڈ یافتہ مصنف اویس خان نے آکر حاضرین کو کتابیں لکھنے اور شائع کرنے کے طریقہ کار کی حوصلہ افزائی کی اور رہنمائی کی ۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے جیتنے والوں کو شیلڈز، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا ۔
=================================
اہور( جنرل رپورٹر )پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی میں انتظامی ڈاکٹروں اور فارما سسٹوں کی کمی کےباعث معاملات کو چلانا مشکل ہو گیاہے ماہانہ ادویات لینے والےسینکڑوں مریضوں کو شدید مشکلات و پریشانی کاسامنا ہے۔ ڈی ایم ایس اور اے ایم ایس لیول کی18سے زائد سیٹیں خالی پڑی ہیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کےباوجود اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس جیسے ہم انتظامی ڈاکٹروں کی سیٹوں کو بھرنے کےلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے جبکہ دوسری جانب ہسپتال میں 8فارماسسٹوں کی نشستیں بھی طویل عرصہ سے خالی ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں ادویات کی درست انداز میں تقسیم اور مریضوں کو فراہمی کا عمل مشکلات کا شکار ہے جبکہ سسٹم کمپیوٹرازڈ نہ ہونے اور کوئی بار کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے ادویات کی چوری کو بھی نہیں روکا جا رہا ۔اس صورت حال پر ایم ایس ڈاکٹر غلام فاروق نے بتایا کی اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس کی16 سے 18نشستیں خالی ہیں بھرتیوں کیلئے متعدد بار مراسلہ لکھنے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے تاحال اس پر کوئی اپائٹمنٹ نہیں ہوئی جبکہ 8فارماسسٹوں کی سیٹیں بھی خالی ہیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ اگر تمام سیٹوں پرہماری ڈیماند کے مطابق ڈاکٹرز اور فارما سسٹ فراہم کر دیئے جائیں تو مریضوں کا علاج معالجہ بہتر ہو جائے گا اور بیڈز کی کمی بیشی بھی مینج ہو جائے گی ۔
=========================