جیکب آباد میں طالبات مدرسةالقرآن کی جانب سے مدرسہ کے ھال میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا.

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں طالبات مدرسةالقرآن کی جانب سے مدرسہ کے ھال میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر شاہدہ اعجاز صوبائی رہنما جماعت اسلامی حلقہ خواتین و پرنسپل مدرسةالقرآن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ عید کا پرمسرت تہوار دراصل ہمیں اللہ کی راہ میں اپنی پسندیدہ ترین شے کی قربان کرنے کے ساتھ باہمی محبت و یگانگت کا درس دیتا ہے، انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ


آج کا دن ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم خوشیوں کو اجتماعی طور پر منائیں تاکہ پوری معاشرے کی فضا مسرور اورمحبت سے مہک اٹھے، آپس میں محبت اور رواداری کو فروغ میسر ہو کیونکہ دین اسلام میں عیدیں کے ایام تہذیب کا خوبصورت آئینہ دار ہوتے ہیں شاہدہ اعجاز نے مزید کہا کہ آج کے دن ہے ہم یہ تجدید عہد کریں کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہم اپنے معاشرے کو پاکیزہ بنانے اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور اسے فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گیں۔اس رنگا رنگ عید ملن تقریب جس میں طالبات اپنی روایتی خوبصورت ملبوسات پہنی ہوئیں شریک تھیں وہ اپنے گھروں سے ایک دوسرے کے لیے بریانی، کباب، چھولے، کھیر، مشروبات، سموسوں کے ساتھ دیگر لذیذ کھانے بناکر لائیں تھیں جس کو نوش فرما کر مہماناں سے خوب داد وصول کی اور خوب مزے کیئے، اس پر مسرت موقع پر بچیوں کے درمیان کھیلوں، کوئز اور دیگر ترانوں کے ساتھ چیئر گیم


کے مقابلے کا بھی اہتمام کیا ہوا تھا جس میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا.قبل ازیں تقریب جس کا آغاز میں بشری صالح سومرو کی تلاوت قرآن پاک سےہوا. تقریب جس میں صفیہ حنیف ناظمہ حلقہ بسم الله باغ جماعت اسلامی جیکب آباد ، سابقہ فارغ التحصیل طالبات مدرسةالقرآن و ،دیگر مہمانان کے ساتھ 100 سے زائد طالبات نے شریک تھیں، عالمہ حلیمہ حنیف نے نظامت کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور عید الضحٰی کی مبارکباد پیشکی.
=====================================