عمران خان اپنی ذات کیلئے اداروں کومتنازعہ بنارہےہیں اور کہا کہ معاملے پر14ججزپرمبنی لارجربنچ بنایا جائے

وفاقی وزیرشازیہ عطا مری اور ترجمان سندھ حکومت بئریسٹر مرتضیٰ وہاب کی مشترکہ پریس کانفرنس
کراچی ؛وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پاکستان میں امن کاحامی نہیں اور یہ شخص ملک کا ماحول خراب کر رہا ہے۔ عمران نیازی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا اور مکار شخص ہے یہ پے درپے جھوٹ بولتے ہیں، عمران خان ملک کے امن اور یکجہتی کی فضا کو خراب کرنا چاہتا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں اس طرح کی نفرتیں پھیلانے کی سازشیں کی گئیں کبھی لوگوں کو مذہب، کبھی نسل و رنگ کے نام پر آپس میں جھگڑے کروائے گئیں آج پھر ملک میں عمران نیازی اس طرح کی کرتوتوں سے فتنہ پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا‏عمران خان نےکبھی اپنا خرچ نہیں اٹھایا انکے ساتھ ہمیشہ اے ٹی ایمز مشینیں رہی ،عمران خان کی ماضی حال سب سے لوگ واقف ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نےترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ کلفٹن کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے


ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہاعمران خان ایک مغرور اورجھوٹے آدمی ہیں، عمران خان معصوم ذہنوں کوگمراہ کررہے ہیں، دنیا کے امن کی بات کرتے ہیں توپاکستان کے امن کا بھی سوچنا چاہئے، ملک ہے تو سب کچھ ہے،عمران خان یہ نہیں سوچ رہے۔شازیہ مری نے کہا کہ امپورٹڈ امپورٹڈ کہنے والے مغرب کی مثالیں دیتے ہیں عمران نیازی ملک میں انتشار کی سیاست کر رہے ہیں اور وہ گالم گلوچ کی سیاست پریقین رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ ہم نظریاتی اختلافات کےباوجود


رواداری کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اپنے اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ شازیہ مری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا خاندان یہاں رہتا نہیں ہے اس کے بچے ملک سے باہر ہیں،عمران خان اخلاقیات کا درس دیتا ہے، خود اخلاقیات پر عمل نہیں کرتا- وفاقی وزیرنے پریس کانفرنس کرتے مزید کہا کہ 22 جولائی کوپنجاب اسمبلی کی کارروائی عدالتی حکم پرہوئی، عدالتی حکم پر ہی 20 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیاگیاتھا۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی سے متعلق3رکنی بنچ نہ بنایاجائے، عدالت سےدرخواست ہےکہ فل بنچ قائم کیاجائے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے، عدالتی حکم کا اطلاق ہرایک پربرابرہوتا ہے، عدالت نے فیصلے میں پارٹی سربراہ کا لفظ لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین ہیں، چوہدری شجاعت نےاپنےارکان کوہدایت جاری کی تھی، ڈپٹی اسپیکرکوقانون کے مطابق فیصلہ کرناتھا، قانون میں پارٹی سربراہ لکھا ہے اور پارلیمانی لیڈرنہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ معزز عدالت نے 20 ممبران کوڈی سیٹ کیاتھا، اسدعمر نے4اپریل کوعدالت میں خط پیش کیا،خط عمران خان کی جانب سے لکھا گیاتھا، خط کی بنیاد پر ضمنی انتخابات کاانعقاد کیاگیا۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کیلئے اداروں کومتنازعہ بنارہےہیں اور کہا کہ معاملے پر14ججزپرمبنی لارجربنچ بنایا جائے۔
================================