ممتازسرجن پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور ( جنرل رپورٹر)ممتازسرجن پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور دیگر ملازمین نے انھیں خوش آمدید کہا جبکہ چیف سرجن میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی نے فیکلٹی ممبران کے ممبران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کہا میری کوشش ہو گی کی کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام اور انڈر گریجویٹ پروگرام کے نصاب کو مزید بہتر کروں۔ کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی نہ صرف ملک بلکہ اس خطے کی سب سے اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی ہے جس کے گریجویٹ پوری دنیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ یونیورسٹی میں ریسرچ کے معیارکو مزید بہتر کیا جائے گا اور کے ای کے طلباء کو میڈیکل کی تعلیم کے اعلی ٰمواقع کے ساتھ ساتھ ریسرچ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اپنی گفتگو میں انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ میو ہسپتال میں آنے والےمریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔

==================================