پنجاب بھر میں اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ ڈینگی ایکٹویٹیز بارے شدید بے چینی واضطراب میں مبتلا ہیں

لاہور ( مدثر قدیر ) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، سعید نامدار، نادیہ جمشید، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا خالد، مرزا طارق، طاہر اسلام، نذیر گجر، غفار اعوان، رانا الیاس، ملک سجاد، چوہدری عباس نے اومیگا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ ڈینگی ایکٹویٹیز بارے شدید بے چینی واضطراب میں مبتلا ہیں 20 سے 30 تصاویر بنانا اور انہیں وقفے وقفے سے دینگی ایپ پر آپ لوڈ کرنا اساتذہ کے لیے درد سر اور مشکل ہوتا جارہا ہے اگر تصاویر کسی وجہ سے آپ لوڈ یا ارسال نہ کی جاسکیں تو اس پر شدید ناقابل برداشت منہگائی میں اساتذہ پر بھاری جرمانہ عائد کرنا اساتذہ کا معاشی استحصال ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی پہلی اور آخری ذمہ داری قوم کے معماروں کی تعلیم وتربیت ہے مگر ان کو ہمیشہ انتخابات،پولیو مہم اور دیگر کاموں کے حوالے سے تعینات کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی بنیادی ڈیوٹی نظر انداز ہوجاتی ہے اب ڈینگی کے حوالے سے ہمیں فرائض سونپے گئے ہیں جن پر سختی سے عملدآمد کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری، سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈینگی ایکٹویٹیز کی اسائنمنٹ اے ای اوز، ایم ای ایز، ڈپٹی ڈی ای اوز کو سونپی جائے اور اساتذہ کو ڈینگی ایکٹویٹیز سے چھٹکارا دلوایا جائے جن اساتذہ کو عدم ڈینگی ایکٹویٹیز پر سزائیں یا جرمانے عائد کئے گئے ہیں انہیں فی الفور ختم کیا جائے وگرنہ پنجاب ٹیچرز یونین راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگی۔

==========================