ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ ایک زرداری ہی سب پر بھاری ہے آج پھر انتشار خان شکست قبول کرنے کی بجاے فساد کرنے کے نت نیے بہانے تلاش کررہا ہے

لاہور۔پیپلز پارٹی لاہور کے سنیر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سیاسی حالات اور واقعات نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ ایک زرداری ہی سب پر بھاری ہے آج پھر انتشار خان شکست قبول کرنے کی بجاے فساد کرنے کے نت نیے بہانے تلاش کررہا ہے اس جھوٹے اور مکار شخص کو چاہیے کہ یہ اپنی شکست تسلیم کرکے گھر بیٹھ جاے سیاست کرنا اس کے بس کی بات نہیں یہ جب ہارتا ہے تو کھلے دل سے شکست تسلیم کرنے کی بجاے سب کو کاٹنا شروع کردیتا ہے۔


لاہور۔پیپلز پارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ اک زرداری سب پہ بھاری اور پی ٹی آی نو دو گیارہ ہو گی آج کے سیاست دانوں کے امام اور آج کی سیاست کے بھٹو نے دکھا دیا ہے کہ سیاست کیسے کی جاتی ہے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہی ہوں کہ اگر عمران خان نے سیاست کرنی ہے تو وہ ہمارے قاید کا شاگرد بن جاے وگرنہ وہ اسی طرح سے زلیل اور رسوا ہی ہوتا رہے گا۔

لاہور پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے نایب صدر اور رہنما پی پی 172 سید تسلیم عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے کی بجاے ایک جمہوری لیڈر آصف علی زرداری کی شاگردی اختیار کرلے چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کا صرف اس لیے ساتھ نہیں دیا کہ وہ اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں چودھری شجاعت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ چونکہ عمران خان اداروں کے خلاف بولتے ہیں اس لیے اس کے نامزد امیدوار کوووٹ نہیں دیا جا سکتا عمران نے سیاست میں بدتمیزی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔


پیپلز پارٹی این اے 69 فور کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ اب تو تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ میں آ گی ہو گی کہ جیالے اک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے کیوں لگاتے ہیں آصف علی زرداری سیاست دانوں کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ملکی حالات کا مقابلہ آپس میں لڑای جھگڑا کرکے نہیں بلکہ مل جل کر ہی کیا جا سکتا ہے جس طرح سے بھٹو شہید نے سیاست میں اپنا لوہا منوایا تھا ٹھیک اسی طرح سے آج آصف علی زرداری نے خود کو سیاست دانوں کے سردار کے طور پر منوالیا ہے۔


لاہور۔پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر اور پی پی 42 کے رہنما رانا فاروق اشرف نے کہا ہے کہ آج سے کچھ سال پہلے ملک کے سنیر سیاست دان اور رہنما مسلم لیگ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ سیاست دانوں کو آصف علی زرداری کی سیاست کو سمجھنے کے لیے پی ایچ ڈی کرنی پڑے گی عمران خان تو بے چارہ ایک کرکڑ ہے بھلا وہ کیسے آصف علی زرداری جیسے زیرک سیاست دان کی سیاست کو سمجھ سکتا ہے عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ شکست کے بعد سے وہ حیران ہے اس کا حیران ہونا ہی بنتا ہے مگر میرا اس کو یہ مشورہ ہے کہ وہ ہمارے قاید کی سیاست کو سمجھنے کے لیے پہلے پی ایچ ڈی کریں پھر ہمارے مقابلے کے لیے میدان میں آے۔
==========================