جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں فوت ہونے والی حاملہ عورت کی تصاویر میڈیا کو دینے کے الزام میں ایک ملازم نوکری سے بر طرف

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں فوت ہونے والی حاملہ عورت کی تصاویر میڈیا کو دینے کے الزام میں ایک ملازم نوکری سے بر طرف تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جمس جیکب آباد ڈاکٹر غلام حسین بروہی نے عملے کی لاپرواہی سے بروقت علاج


نہ ہونے پر فوت ہونے والے زچہ و بچہ کے معاملے کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کے بجائے نائب قاصد کاشف علی کو حاملہ عورت کی تصاویر میڈیا کو دینے کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جمس ڈاکٹر غلام حسین بروہی سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا


جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد بلدیہ کی لاپرواہی،نرسنگ کالج روڈ سات روز سے سیوریج کے تالاب میں تبدیل،پیدل چلنا دشوار،محکمہ ایجوکیشن ورکس،ڈی او ایلیمینٹری کے دفتر تک رسائی مشکل ہو گئی سرکاری عملہ طلبہ اور علاقہ مکین سخت پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے نرسنگ کالج کے سامنے بارش کے بعد سات روز سے سیوریج کا گندہ اور بدبو دار پانی تالاب کی صورت میں جمع ہے جس کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے اس روڈ پر محکمہ ایجوکیشن ورکس اور ڈی او ایلیمینٹری کا دفتر بھی واقع ہے لیکن روڈ تالاب بننے کی وجہ سے سرکاری عملے دفتر تک رسائی مشکل بن گئی ہے سرکاری ملازمین،نرسنگ کالج کے طلبہ اور علاقہ مکین سخت پریشان ہیں انکا کہنا ہے کہ متعد د بار بلدیہ کو شکایت کی گئی لیکن کوئی صفائی کے لئے نہیں آیا سیوریج کے گندے پانی کی بدبو پورے علاقے میں پھیل گئی ہے موضی امراض پھوٹ پڑے ہیں لیکن متعلقہ اداروں کے افسران پر جوں نہیں رینگتی حکام مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ کے رین ایمرجنسی کے متعلق فوکل پرسن امتیاز شیخ اور وزیر بلدیہ سید ناصر شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

===================================