میاں ریاض صدر ,جمیشد اقبال ،خان زادہ خان ،میاں سعید ،نعیم شاہ ظفر اقبال فیاض مغل مجیب و دیگر مرکزی قائدین اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری ملازمین کو 2017 کی بیسک تنخواہ پر 15 فیصد اسپیشل الاونس دینے کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری ھونے پر تمام سرکاری ملازمین کو مبارکباد دیتے ھوئے وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف ،چیف سیکریٹری پنجاب اور فنانس سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کیا ھے انہوں نے
اپیکا اسپشل ایجوکیشن کے تمام عہدیداران اور ممبران کی جدو جہد کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ ملازمین کی طویل جہدوجہد کے نیتجے میں سکیل ون سے سکیل 19 کے سرکاری ملازمین کو پندرہ فیصد ڈسپرٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن گورنمنٹ آف پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا
میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن نے کہا ھے کہ پنجاب گورنمنٹ نے جو آج نوٹیفکیشن جاری کیا ھے اس کے مطابق پنجاب حکومت نے اسپشل ایجوکیشن سیمت دس محکمہ جات کو ڈسپرٹی الاونس نہ دینے کا فیصلہ کیا کہ یہ محکمے پہلے ھی سو فصید الاونس لے رھے ھیں جو معذور بچوں کو تعلیم و تربیت کرنے والے اساتذہ و ملازمین کے ساتھ بہت زیادتی ھے
میاں ریاض و دیگر عہدیداروں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اسپشل ایجوکیشن کے ملازمین کو ملنے والا اسپشل الاؤنس 2004 موجودہ پے سکیل کے مطابق دیا جائے اور ڈسپرٹی الاؤنس محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے ملازمین کو بھی دیا جائے
میاں ریاض نے کہا ھے کہ اسپشل ایجوکیشن کے سوائے باقی نو محکمہ جات کو سو فیصد اسپشل الاونس وغیرہ مل رھے ھیں جبکہ اسپشل ایجوکیشن کے اساتذہ اور سٹاف کو صرف پچیس فی صد اسپشل الاونس مل رھا ھے
لہذا حکومت پنجاب کو چاھیے کہ معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور خدمت کرنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر 15 فیصد ڈسپرٹی الاونس اور اسپشل الاؤنس 2004 موجودہ بنیادی تنخواہوں کے مطابق دیا جائے کیونکہ یہ لوگ عام ڈیوٹی نہیں دے بالکل معاشرے کے ان بچوں کی دیکھ بھال کر رھے ھیں جن کو معاشرہ عام طور پر قبول ھی نہیں کرتا اسپشل ایجوکیشن کی خواتیں و مرد حضرات اپنے گھروں سے دور جا کر اپنے فرائض سرانجام دے رھا ھے جو قابل تحسین ھے۔۔۔۔
مہذب دنیا کی طرح اسپشل ایجوکیشن کے ملازمین کی تنخواہیں باقی محکوں کے ملازمین سے زیادہ ھونی چاھیے
======================================