میرپورخاص کی اہم شاہراہیں جن میں روشن پلازہ،بھانسنگھ آباد روڈ،چاندنی چوک روڈ،کھپرو اسٹینڈ روڈ،سٹلائٹ ٹاؤن ٹنکی روڈ سمیت دیگر اہم سڑکیں حالیہ دنوں ہونے والی برسات کے بعد شہریوں کے لئے تکلیف کا باعث بنی ہوئی ہیں ان سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں

میرپورخاص==تحسین احمد خان ===
شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر برسات کے بعد پڑنے والے گڑھے حادثات کا باعث بننے لگے،چنگچی،رکشہ اور موٹر سائیکل سوار آئے روز ان گڑھوں میں گر کر زخمی ہونے لگے،کچھ ماہ قبل ان سڑکوں پر پیچ ورک کرکے گڑھوں کو پُر کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی اہم شاہراہیں جن میں روشن پلازہ،بھانسنگھ آباد روڈ،چاندنی چوک روڈ،کھپرو اسٹینڈ روڈ،سٹلائٹ ٹاؤن ٹنکی روڈ سمیت دیگر اہم سڑکیں حالیہ دنوں ہونے والی برسات کے بعد شہریوں کے لئے تکلیف کا باعث بنی ہوئی ہیں ان سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں اور ان میں برساتی اور سیوریج کا پانی تاحال موجود ہے جسکی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو گڑھوں کا اندازہ نہیں ہوتا اور وہ ان گڑھوں میں پھنس کر گر رہے ہیں گزشتہ روز بھی روشن پلازہ کے مقام پر سیوریج اور واٹر سپلائی اسکیم سے نکلنے والاپانی جوکہ مین سڑک پر موجود ہے اور اس جگہ پر بڑے گڑھے بھی ہیں جس میں وہاں سے گرزنے والی چنگچی پھنس کر الٹ گئی جس میں سوار دو خواتین سمیت ایک بچہ معمولی زخمی ہوگیا تھا جسکے بعد وہاں کے مکینوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج بھی کیا،کچھ عرصہ قبل ان مقامات پر پڑنے والے گڑھوں پر پیچ ورک کرکے بند کیا گیا تھا لیکن اب صورتحال پہلے سے بھی خراب ہوگئی ہے جو شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے شہریوں نے کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاھ اور ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص زین العابدین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان گڑھوں کو پُر کرکے سڑکوں کو درست کرایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے٭٭
=========================================

کمشنر اعجاز شاہ۔سھیل لغاری شےن پبلک ہیلتھ ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن


================================================================

میرپورخاص== تحسین احمد خان ===
میرپورخاص پبلک ہیلتھ میں 21کروڑ 24لاکھ کا بھاری بجٹ خرد برد ہونے کا انکشاف، چیف انجینئر حیدر آباد نے ایکسئین انجینئر سہیل لغاری اور اسسٹنٹ انجینئر صفدر شاہ کے خلاف اینٹی کرپشن کو کاروائی کے لیے خط لکھ دیا،محکمانہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، محکمہ ایریگیشن کی جانب سے دو روز بعد پانی بند کرنے کی وجہ اور ڈپٹی کمشنر کے حکام پر دو روز بعد پانی دوبارہ بند کر دیں گے ایس ڈی او صفدر شاہ،میں نے ایسی کوئی ہدایت محکمہ پبلک ہیلتھ کو نہیں دی ہے ڈپٹی کمشنر زین العبادین کا موقف تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی خبروں پر چیف انجینئر پبلک ہیلتھ حیدرآباد سکندر علی میمن نے میرپورخاص میں مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا اور


اسسٹنٹ انجینئر صفدر شاہ سے مرمتی و ترقیاتی کاموں کی پیمائش بک (MB,s) کا ریکارڈ طلب کیا تاکہ انکے بلوں کی شفاف جانچ پڑتال ہوسکے جس پر اسسٹنٹ انجینئر صفدر شاہ نے ٹال مٹول کرتے ہوئے پیمائش بک نہ دی جس پر دوسرے روز پیمائش بک ریکارڈ سمیت پیش کرنے کا کہا لگاتار ریمانڈ ئنڈر ایکسیئن اور اسسٹنٹ انجینئر کو بھیجے گئے مگر ان افسران نے مکمل ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر چیف انجینئر نے محکمہ اینٹی کرپشن کے چیئرمین کو ایکسیئن پبلک ہیلتھ میرپورخاص سہیل لغاری اور ایس ڈی او صفدر شاہ کے خلاف لازمی کاروائی کے لیے لکھ دیا ساتھ ہی انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سمیت سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ کو بھی ان معاملات سے تحریری طور پر آگاہ کردیا اور اس میگا پرکرپشن اسکینڈل کے خلاف تین رکنی محکمانہ انکوائری کمیٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل آپریشن اینڈ منٹیننس پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حیدرآباد نندلال کی سربراہی میں علی حسن جونیجو اور نوراحمد اسسٹنٹ ڈیزئن آفیسر پبلک ہیلتھ حیدرآباد پر تشکیل دے دی واضع رہے کہ ان افسران کی تعیناتی کے بعد میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کا بحران گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس چکے ہیں جن علاقوں میں پانی فراہم کیا جارہا تھا وہ پانی انہتائی بدبودار ہے اس حوالے سے جب ایس ڈی او پبلک ہیلتھ میرپورخاص صفدر شاہ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ پانی صرف دو روز تک آئے گا محکمہ آپباشی کی جانب سے پانی کی پینے کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس پانی نہیں ہے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی ہے کہ دو روز بعد پانی دوبارہ بند کر دیا جائے دوسری جانب جب ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العبادین میمن سے ا س حوالے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایسی کوئی ہدایت محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او صفدر شاہ کو جاری کی ہے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی ٭٭٭


میرپورخاص== تحسین احمد خان === ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کی سربراہی میں محرم الحرام سے متعلق ڈی آئی جی آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور پیس کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،

اجلاس میں ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری، ایس ایس پی عمرکوٹ مختار خاصخیلی، ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی، اور تمام مکاتب فکر کے نمائندے علماء کرام و تینوں اضلاع کے پیس کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات و دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کئے گئے تمام تر حفاظتی انتظامات اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء اور پیس کمیٹی کے ممبران سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور سفارشات پیش کی گئیں اس موقع پر ڈی آئی جی نے علماء کرام و پیس کمیٹی کے ممبران، اور نمائندگان سے محرم الحرام میں سیکیورٹی، امن امان کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سنے، اور بروقت ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دہانی کروائی کہ، محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے رینج پولیس میرپورخاص کا مکمل تعاون رہیگا،تمام علماء کرام کسی بھی فورم سے مذہبی دل آزاری یا مذہبی منافرت کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کریں، محرم الحرام کے حوالے سے بہترین سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں حکومت سندھ کی محرم الحرام کے دوران کرونا سے متعلق جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد منتظمین جلوس و مجالس ہر صورت یقینی بنائیں، محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کے حفاظتی انتظامات پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہں کی جائے گی، جبکہ مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز اور رضاکار بھی امن و امان اور فول پروف حفاظتی انتظامات کے لیے ڈیوٹی سرانجام دینگے تاہم تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور پولیس کے باہمی تعاونق سے امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، آخر میں ان کا کہنا تھا کہ تمام علماء کرام اور پیس کمیٹی کے ممبران کا تعاون قابل ستائش ہے آخر میں دعائے خیر کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا٭٭
===============================================