کیا lMF پاکستان کے ہر گھر میں جھانکنا چاہتا ہے ؟ مزید شرائط کون سی باقی ہیں ؟

کیا lMF پاکستان کے ہر گھر میں جھانکنا چاہتا ہے ؟ مزید شرائط کون سی باقی ہیں ؟


بجلی مہنگی کرنے کے پابند ہیں، پٹرولیم لیوی سمیت IMF معاہدے پر عمل ہوگا، وزیر خزانہ
21 جولائی ، 2022

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے‘اگست میں سیاسی و معاشی حالات معمول پر آ جائیں گے‘دوتین ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے ‘پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے، اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی‘ آئی ایم ایف کے ساتھ گیس کی قیمت پر کوئی پیشگی شرط نہیں ہے البتہ بجلی کی قیمت بڑھانے کی شرط موجود ہےجس کے ہم پابند ہیں ‘ آئی ایم ایف کو کہہ چکے ہیں کہ پٹرولیم لیوی سمیت معاہدے پر من وعن عمل کریں گے‘ روپے کی بے قدری میں 2دن کی سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے، اس کی معاشی وجوہات نہیں ہیں، ملک میں 60 دن کا ڈیزل موجود ہے، ایک دوست ملک 1.2 ارب ڈالرز کی آئل فنانسنگ کرے گا‘ رواں مالی سال میں 8 ارب ڈالر مختلف اداروں


اور دوست ممالک سے مل جائیں گے۔بدھ کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھاکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ورلڈ بینک اورایشیائی بینک سے بھی پیسے آ جائیں گے، درآمدات زیادہ ہونے سے آخری6 ماہ میں روپے پر دبائو بڑھا ہے‘ درآمدات زیادہ ہونے کی وجہ سے مسائل بڑھے اور کچھ چیزوں پر پابندی سے فائدہ ہوا، ہم امپورٹڈ گاڑیاں نہیں خریدیں گے‘امپورٹ کو ایکسپورٹ اور ترسیلات زرکے برابرلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گورنرا سٹیٹ بینک جلد لگا دیا جائے گا، گورنر اور روپے کی قدر میں کمی کا تعلق نہیں۔ عمران خان کو نہ ہٹاتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
https://e.jang.com.pk/detail/186862
===================================================