پرویز الہی نے دس دس کروڑ روپے کس کس کو دیے ؟ بڑا انکشاف اور الزام


پرویز الہی نے دس دس کروڑ روپے کس کس کو دیے ؟ بڑا انکشاف اور الزام


پرویز الٰہی نے شرقپوری، غیاث الدین کو 10،10 کروڑ دیئے، رانا ثناء
21 جولائی ، 2022

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم ا عتماد ، حکومت سازی ، مشکل فیصلے اور آئینی مدت مکمل کرنے کے فیصلوں میں نواز شریف کی مکمل تائید اور منظوری حاصل ہے ،پرویز الہی نے شرقپوری اورغیاث الدین کو 10ء10کروڑ دیئے ، دو سکینڈ میں اسمبلی توڑنے ، 10،10کروڑ روپے دیکر اراکین کو خریدنے کی وجہ سے پی ٹی آئی ممبران نالاں ہیں اسی لئے امکان ہے کہ وہ اجلاس میں نہ آئیں ،ان کے آٹھ نو


بندے نہیں آئے تو کیا ہوگا؟عمران خان احمق انسان ہے ، اگر قوم نے اس کی شناخت نہ کی تو ملک اور قوم کو ڈبو دے گا ، یہ بندہ الیکشن جیت کر اور ہار کر بھی راضی نہیں ،آئندہ الیکشن میں ن لیگ پنجاب میں کلین سویپ کریگی ،اگر چوہدری شجاعت فیصلہ کریں کہ پارلیمانی پارٹی پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی تو 10 ووٹوں کا شمار نہیں ہوگا ۔
https://e.jang.com.pk/detail/186884
=============================================