ایک ہی مطالبہ ۔۔۔۔۔ برطرفی

ایک ہی مطالبہ ۔۔۔۔۔ برطرفی


الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کرے، حافظ نعیم
21 جولائی ، 2022
FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے غیر قانونی و سیاسی ایڈمنسٹریٹر کوبرطرف کرے،الیکشن کمیشن ووٹر لسٹوں کو درست اور غیر جانب دار آر اوز کا تعین کرے، جعلی بھرتیوں کی وجہ سے پولیس کا محکمہ بھی شکوک وشبہات پر مبنی ہے،سندھ حکومت پولنگ اسٹیشنز پر پرائیویٹ گارڈز کے ذریعے من پسند فیصلے حاصل کرنا چاہتی ہے، ادار ہ نورحق میں جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک، شہر کی موجودہ صورتحال، عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی باگ ڈوراور معاشرتی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،جماعت اسلامی ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کے لیے مئیر شپ کو استعمال کرے گی،22جولائی کو جماعت اسلامی کراچی میں عظیم الشان اور تاریخی ”حق دو کراچی مارچ“ کریگی، مارچ میں خواتین، بچے، بوڑھے، جوان اپنی فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں۔ اس موقع پر نائب امراء کراچی مسلم پرویز، انجینئر سلیم اظہر، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد ودیگر بھی موجود تھے۔
https://e.jang.com.pk/detail/186814
=======================================================

خوش حالی کیلئے ترقیاتی عمل نتیجہ خیز بنانا ضروری ہے، مرتضیٰ وہاب
21 جولائی ، 2022
FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اور خوش حالی کے لئے ترقیاتی عمل نتیجہ خیز بنانا ضروری ہے، صوبہ سندھ میں خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے بہترین قانون سازی کی گئی ہے، سندھ اسمبلی نے اب تک انتہائی فعال اور ترقی پسند کردار ادا کیا، سندھ حکومت اور اس کے ماتحت بلدیاتی ادارے ترقیاتی کاموں کو مفید اور بامقصد بنانے کے لئے وفاقی سطح پر ہورہی تمام کوششوں میں ہرممکن تعاون کریں گے، وہ کو یہاں وزیر مملکت رومینہ خورشید عالم کی سربراہی میں سندھ کا دورہ اور وفاقی پارلیمانی وفد سے گفتگو کررہے تھے، جس میں رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو بھی شامل تھیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی حکمت عملی کے لئے قومی اسمبلی کی ٹاسک فورس کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم پائیدار ترقیاتی مقاصد پر عمل کے لئے صوبائی حکومتوں کے مابین موثر رابطے اور تعاون کی فضا قائم کرنی ہوگی تاکہ ترقیاتی کاموں کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچ سکیں اور شہری سہولتوں کی فراہمی میں آسانی ہو، ترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ کی تخصیص سے لے کر عملدرآمد تک ہر مرحلے کی مکمل نگرانی کی جاتی ہے، وزیر مملکت نے بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد مقامی سطح پر پائیدار ترقیاتی مقاصد پر عملدرآمد کا جائزہ لینا اور صوبائی حکومت کو اس سلسلے میں مشاورت فراہم کرنا ہے۔
https://e.jang.com.pk/detail/186818
===========================================================