ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن بہاولپور منصور علی کی رہنمائی میں گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت طالبات بہاول پور کے پرنسپل محمد یامین نے اپنے سٹاف ممبران ڈاکٹر زوبیہ نورین، راحت اقبال، تنویر شہزاد،سید عرفان عابد بخاری و دیگر کے ہمراہ بہاول پور کی مختلف یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر سروے کیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن بہاولپور منصور علی کی رہنمائی میں گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت طالبات بہاول پور کے پرنسپل محمد یامین نے اپنے سٹاف ممبران ڈاکٹر زوبیہ نورین، راحت اقبال، تنویر شہزاد،سید عرفان عابد بخاری و دیگر کے ہمراہ بہاول پور کی مختلف یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر سروے کیا۔ ان ٹیموں نے سکول نہ جانے والے خصوصی بچے اور بچیوں کے کوائف جمع کیے اور پولیو سے بچاؤ کے لیے پولیو کے قطروں کی افادیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ ٹیم ممبران نے نئے داخلہ جات اور محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کی


خصوصی بچوں کو مفت مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔ دریں اثناء محکمہ سپیشل ایجوکیشن بہاول پور کی طرف سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے گرد و نواح میں موجود خصوصی بچوں اور بچیوں کے کوائف درج کروائیں اور ان کو سکول میں داخل کروائیں تاکہ کوئی بھی سپیشل بچہ یا بچی تعلیم اور محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کی طرف سے مفت مہیا کی جانے والی سہولیات سے محروم نہ رہ سکے۔ اس مہم کا مقصد سپیشل افراد کی بحالی، ان کے لیے مزید سہولیات اور نئے اداروں کا قیام عمل میں لانا ہے۔پرنسپل ادارہ و فوکل پرسن بہاول پور محمد یامین نے بتایا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور


ان کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون بہت ضروری ہے۔
=================================