‘دُنکی’ کے سیٹ پر لی گئی شاہ رخ خان کی تصویر وائرل

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان آج کل لندن میں راج کمار ہیرانی کی فلم ‘دُنکی’ کی عکسبندی کے لیے موجود ہیں۔

فلم کے سیٹ پر لی گئی شاہ رخ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کنگ خان کا شیڈول نہایت مصروف ہے، ‘دنکی’ کے ساتھ ساتھ وہ ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ نامی فلموں میں بھی کام کر رہے ہیں، یہ دونوں فلمیں اگلے سال ریلیز ہوں گی۔

رواں سال کے آغاز میں ‘دنکی’ میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پوسٹ کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ راج کمار ہیرانی سر، آپ تو میرا سانتا کلاز نکلے، آپ شروع کرو میں ٹائم پر پہنچ جاؤں گا، میں تو سیٹ پر ہی رہنے لگوں گا۔

خیال رہے کہ دنکی اگلے سال 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔