عائشہ خان کے بیٹے کی تصویر پہلی بار منظرِ عام پر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر عائشہ خان کی ایک خوبصورت فیملی فوٹو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں اپنے دونوں بچوں اور شوہر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں عائشہ خان اور اُن کی بیٹی ماہ نور نے ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

عائشہ خان کا بیٹا بچوں کے جھولے میں لیٹا ہوا ہے جبکہ اُس کا چہرہ دل والے ایموجی سے چُھپایا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 20 فروری کو عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔
عائشہ خان نے بتایا تھا کہ اُنہوں نے بیٹے کا نام محمد نائل عقبیٰ خان رکھا ہے۔

خیال رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبیٰ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کے ہاں 2019ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ماہ نور ہے۔