عائزہ خان کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ نے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

عائزہ خان نے یہ نیا برائیڈل فوٹو شوٹ کافی عرصے بعد کروایا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے اُن کے اس شوٹ پر تعریفوں کے تانتے بندھ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 11.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’کافی عرصے بعد برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے اور مجھے اپنی یہ لُک بہت خوبصورت لگ رہی ہے‘۔
واضح رہے کہ عائزہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں، آفرز ہونے کے باوجود وہ فلموں میں کام کرنے سے تاحال گریزاں ہیں۔

عائزہ خان سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بھی ہیں۔