کلاسیکل میوزک پروموٹربرٹو بولیگن کلاسیکل موسیقی کو جدید میوزک کے ساتھ متعارف کروانے کےلئے پاکستانی موسیقاروں سے رابطہ شروع کردیا اس حوالے سے جلد پاکستان کا دورہ بھی کرینگے

لاہور(کلچرل رپورٹر) کلاسیکل میوزک پروموٹربرٹو بولیگن کلاسیکل موسیقی کو جدید میوزک کے ساتھ متعارف کروانے کےلئے پاکستانی موسیقاروں سے رابطہ شروع کردیا اس حوالے سے جلد پاکستان کا دورہ بھی کرینگے تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں میوزک کو پرموٹ اور اجاگر کرنے والے میوزیشن برٹو بولیگن نے کلاسیکل کو میوزک کو جدید انسٹومنٹ کے ساتھ انٹرنیشنل طور پر متعارف کروانے کےلئے پاکستانی میوسیقاروں سے رابطہ کیا ہے


اس حوالے سے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر طرح کا میوزک سنا جاتا ہے پاپ ، راک ، ہپ ہوپ، جاز، اور کلاسیکل میوزک کے چاہنے والے لوگ بھی بے شمار پائے جاتے ہیں اسی وجہ سے پاکستانی کلاسیکل میوزک کو قدیم اور جدید انداز کے ساتھ متعارف کروانے کا ارادہ کر رکھا ہے ابتک بہت سے نیو ٹیلنٹ کو اپنے پلیٹ فارم سے متعارف کروانے کے ساتھ ان کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے کےلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ موسیقی کے ذریعے امن، محبت اوربھائی چارے کو فروغ دینا ہے موسیقی کی روایت برصغیر میں بہت پرانی ہے اور برصغیرکی کلاسیکل موسیقی سننے والوں پرمختلف کیفیات طاری کرتی ہے۔ موسیقی کی عمر جانچنے کا تو کوئی پیمانہ نہیں ہے البتہ ہزاروں سال پرانے ا?ثارِ قدیمہ سے پتھر کے ایسے ا?لاتِ موسیقی ملے ہیں جن کی مدد سے لوگ اپنے غموں اور خوشیوں کا اظہار کرتے تھے میوزک دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔


=============================