میرپورخاص شہر اور ملحقہ علاقوں سے بہت سی اہم خبریں۔-خاتون پریذائڈنگ افسر صائمہ کھٹیان سے بدتمیزی کرنے والے معاملے میں ایم پی اے کے بیٹے کرن کمار اور انکے ساتھیوں نے پریذائڈنگ افسر اور پولنگ عملے سے اپنی غلطی اور نازیبہ رویہ کی معافی مانگ لی

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===
خاتون اسکول ٹیچر نے اپنے پچاس سالہ شوہر کو پیٹ میں چاقو مار ڈالا،واقعہ گھریلو تکرار کی وجہ سے پیش آیا، کروڑوں روپے کا فنڈز رکھنے والا سول ہسپتال،مریض کے پیٹ میں چھری لگنے کا علاج بھی نہیں کر سکا تفصیلات کے مطابق بھانسنگھ آباد میں رہاش پزیر پچاس سالہ عبدالحمید خان کو اس کی بیوی نصرت بانو نے تیش میں آکر پیٹ میں چاقو مار ڈالا جسے فوری طور پر سول اسپتال لایا گیا لیکن کروڑوں روپے کا فنڈز اور لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرنے والا سول سرجن کی موجودگی کے باوجود پیٹ میں چھری لگنے کا علاج بھی کرنے کے قابل نہیں جس کی وجہ سے مریض کو طبی امداد کے بعد نازک حالت میں حیدر آباد منتقل کردیا گیا زرائع کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا اور چاقو مارنے والی خاتون حمید خان کی زوجہ بتائی جاتی ہے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ٭٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان === بلدیاتی الیکشن سے ختم ہوتے ہی شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی دوبارہ بند کردی گئی شہر کے بیشتر علاقے پانی سے محروم،بلدیاتی الیکشن سے قبل ایک سیاسی جماعت کے مقامی رہنماؤں نے عوامی شکایت پر پینے کے پانی کی سپلائی بحال کروا دی تھی مگر الیکشن ختم ہوتے ہی محکمہ پبلک ہیلتھ نے شہریوں کو سپلائی کیا جانے والا پانی اچانک بند کر دیا تفصیلات کے مطابق یکم جون سے قبل شہر میں پینے کے پانی کی سپلائی مسلسل بند تھی اس دوران 26جون کو بلدیاتی الیکشن ہونے جارہے تھے ایک سیاسی جماعت کے امیدوار جب اپنی مہم چلارہے تھے تو شہریوں کی جانب سے پینے کے پانی کی سپلائی کا مطالبہ کیا جارہا تھا کہ پانی دو ووٹ لو جس پر 20جو ن کو شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی مگر الیکشن ختم ہوتے ہی اچانک دوبار شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے شہر ی اس سیاسی جماعت سے سخت نالاں نظر آتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے انکے تمام امیدواروں کو ووٹ دیے کیوں کہ انہوں نے ہمارا مطالبہ پورا کیا تھا مگر جیت کے بعد اب دوبارہ پانی بند کر کے شہر کو کربلا بنا دیا گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ جان بوجھ کر شہریوں کو پینے کے پانی سے محروم کر رہا ہے تاکہ الیکشن میں جیتنے والی سیاسی جماعت کو بدنام کیا جاسکے شہریوں نے ایم این اے میرمنور علی تالپور، سابق وزیر و پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر پیر آفتاب شاہ جیلانی ایم پی اے ہری رام ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پینے کے پانی کا مسلہ فوری طور پر حل کیا جائے٭٭٭


میرپورخاص == تحسین احمد خان === میرپورخاص شہر سمیت دیگر علاقوں میں حیسکو انتظامیہ کی جانب سے اٹھارہ گھنٹے سے زائد طویل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو سخت گرمی میں پریشان اور کاروباری زندگی مفلوج کر کے رکھ دی شہر میں درجنوں بجلی کے ٹرانسفارمرز خراب پڑے ہوئے ہیں شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر میں اٹھارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ٹرانسفارمر کی خرابی حیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے کنڈا سسٹم اور ایمانداری اور باقائد گی سے بجلی بل جمع کرانے والوں پر ڈیٹیکشن بل میں اضافہ نے تباہی مچادی سارا کام حیسکو اہلکاروں اور افسران کی ملی بھگت سے ہورہاھے۔ کھان روڈ ہیرآباد مسجد سرور کونین و دیگر ملحقہ علاقوں کے ٹرانسفارمر مکمل خراب ہوچکے ہیں لیکن حیسکو کے عملے نے دو سال سے زیادہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود ان ٹرانسفارموں کو تبدیل نہیں کیا۔اور روزانہ ان ٹرانسفارموں میں دھماکے اور اسپارکنگ روز کا معمول بن چکی ھے۔جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ھے.ہیرآباد مسجد سرور کونین والے ٹرانسفارمر کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت درست کرایا اب بھی یہ ٹرانسفارمر خستہ حال ھے اگر اس کو فوری تبدیل نہیں کیا گیا تو کسی حادثہ کا سبب بن جسکی تمام تر ذمہ داری حیسکو انتظامیہ پر عائد ہوگی عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اس ٹرانسفارمر پر آؤٹ آف ایریا کنکشن دئیے گئے ہیں جسکی وجہ سے اس پر کافی لوڈ ھے اہل محلہ کے کہنے کے باوجود حیسکو انتظامیہ لوڈ کنڈے ختم نہیں کرتے اعلی حکام فوری توجہ دیں۔بصورت دیگر خدانخواستہ کسی بھی حادثہ یا نقصان کے ذمہ دار ایل ایس ہیرآباد ایس ڈی او ہیرآباد سب ڈویژن اور ایگزیکیٹیو انجینئر حیسکو ہونگے دو سری جانب نوری آباد کے مکینوں نے بجلی کے ٹرانسفامر کی خرابی اور حیسکو عملے کی جانب سے درست نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ پندرہ روز سے ہمارا بجلی کا ٹرانسفامر خراب پڑا ہو اہے جسے ٹھیک کرنے کے لئے حیسکو اہلکار بھاری رقم طلب کر رہے ہیں علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا زبردست بحران ہے لوگ دور دراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہمارے ٹرانسفامر زٹھیک کئے جائیں ٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان === بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے سرکاری مشینری کا استعمال کر تے ہوئے بڑے پیمانے پر دھاندی کی اور اپنے نامذد کر دہ امیدواروں کو جعلسازی کے تحت کامیاب کرایا تھر پارکر میں کئی یونین کونسلوں کی پولنگ اسٹیشنوں جعلی ووٹنگ ڈالے گئے یہ بات بیریسٹر ارباب ظفر اللہ نے یہاں میرپورخاص ملک ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک راجہ عبدالحق، ملک عبدالغفار، عبدالرؤف، ملک لیاقت اور دیگر بھی موجود تھے بیریسٹر ارباب ظفراللہ نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی کرپشن اور لوٹ مار کے باعث عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور سندھ میں ان کا ووٹ بنک نہیں رہا اگر شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو پیپلز پارٹی کے امیدوار اپنے گھروں کی پولنگ اسٹیشن سے بھی ہار جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ یہ کیسے بلدیاتی انتخابات ہیں جن کے نتائج تین روز بعد بھی جا ری نہیں کئے گئے سندھ بھر کی طرح تھر پارکر میں بھی سرکاری مشینری پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے سرگرم تھی اور جعلسازی کے زریعے ووٹوں کے نتائج کے فارموں میں تبدیلی کر کے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرا یا گیا انھوں نے کہا کہ ہم تھر پارکر سمیت دیگر علاقوں میں کی جانے والی جعلسازی کے ثبوت جمع کر رہے ہیں اور اسی مقصد کے تحت آج میرپور خاص میں آیا ہوں جس کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے ٭٭


میرپورخاص == تحسین احمد خان === بلدیاتی انتخابات کے دوران اسلام کوٹ میں الیکشن کے روز پریذائڈنگ آفیسر ڈاکڑگھنشام داس پر مقامی وڈیرے غلام محمد جونیجو کی جانب سے تشدد کرنے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپیل پر ڈاکٹر واسع،ڈاکٹر جیٹھانند کھتری ڈاکٹر بشیر خاصخیلی ڈاکٹر منٹھار تھیبو ڈاکٹر واحد خاص خیلی ڈاکٹر جاوید مری ڈاکٹر لیکھراج اور دیگر کی قیاد ت میں میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پریذائڈنگ افسر پر تشدد کھلی دہشت گردی ہے جس سے ایک طرف ووٹروں کو حراساں کیا گیا اور دوسی جانب الیکشن کے عمل میں روکاٹ بھی ڈالی گئی انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تشدد کرنے والے وڈیرے غلام محمد جونیجو کے معاملے کی جوڈیشنل انکوئری کرائی جائے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اگر اس معاملے میں فوری طور پر انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو آہندہ الیکشن میں اس قسم کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا اور پولنگ عملہ نشانہ بننے گا ٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان === بلدیاتی الیکشن والے روز میرپورخاص کی پولنگ اسٹیشن پر ایم پی اے ہری رام کیشوری لعل کے فرزند کرن کمار اورو انکے ساتھیوں کی جانب سے خواتین پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر خاتون پریذائڈنگ افسر صائمہ کھٹیان سے بدتمیزی کرنے والے معاملے میں ایم پی اے کے بیٹے کرن کمار اور انکے ساتھیوں نے پریذائڈنگ افسر اور پولنگ عملے سے اپنی غلطی اور نازیبہ رویہ کی معافی مانگ لی اس حوالے سے پریذائڈنگ افسر صائمہ کھٹیان کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ہری رام کے بیٹے کرن کمار نے معافی مانگ لی ہے اور ہم نے انہیں معاف کر دیا ہے معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا تھا٭٭

===============================