دنیا میں اس وقت 200 کے لگ بھگ ممالک ھیں ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ھے جو روس سے کم از کم 10 گنا چھوٹا ھے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے 3 گنا بڑا ھے ۔


خالد بدر ( لاہور )
==========================================

دنیا میں اس وقت 200 کے لگ بھگ ممالک ھیں
ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ھے جو
روس سے کم از کم 10 گنا چھوٹا ھے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے 3 گنا بڑا ھے ۔
یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے،


خوبانی ، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے،
پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں،
کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے،
آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں،
چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں،


گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں اور مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ھے ۔
یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں 25 ویں نمبر پر ھے ۔
اس کی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور براعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ھے ۔
یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے 55 نمبر پر ھے ۔
کوئلے کے ذخائر کے اعتبار سے چوتھے اور تانبے کے ذخائر کے اعتبار سے ساتویں نمبر پر ھے ۔
سی این جی کے استعمال میں اول نمبر پر ھے ۔
اس ملک کے گیس کے ذخائر ایشیا میں چھٹے نمبر پر ھیں

اور
یہ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ھے ۔
……,…لیکن
سب سے حیرت انگیز بات یہ ھے کہ

* یہ ملک نااہلوں، ایمان اور ملک فروشوں اور لوٹوں لٹیروں کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ھے۔۔۔ ! *
اور اس ملک کا نام ھے ۔
* پاکستان *

یہاں کے لوگ
کسی نیک، ایماندار اور صالح قیادت کو منتخب کرنے کی بجائے،
بار بار کرپٹ اور دھوکے باز سیاستدانوں کو ہی ووٹ دیتے ہیں.

یہاں گزشتہ 40 سال سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے…
لیکن لوگ بھوکے رہ کر بھی انہی کرپٹ خاندانوں، سیاستدانوں اور ان کی پارٹی کو ووٹ دے رہے ہیں…
جو ملک کو تباہ کرنے میں برابر کے شریک ہیں….

اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے اور اہل اور دیانت دار قیادت کو منتخب کرنے کی توفیق عطا فرمائے…. آمین۔
===========================