محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی سروے مہم 2022 برائے خصوصی افراد

رپورٹ ۔۔۔۔۔بیورو چیف
گریڈ 16 سے گریڈ 18 کی خواتین ٹیچرز شدید ترین گرمی میں دربدر اور پریشان حال
خواتین اساتذہ گلی محلوں میں گھر گھر جا کر خصوصی بچوں کو تلاش کر رھی ھیں
ذرائع سے معلوم ھوا ھے کہ سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے حکم پر موسم گرما کی چھٹیوں اور جون جولائی کی شدید ترین گرمی میں پنجاب بھر کے اداروں میں تعینات اعلی خواتین افسران سروے مہم میں حصہ لے رھی ھیں
سروے مہم برائے خصوصی افراد کے دوران خواتین اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رھا ھے
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ھونے والی سروے مہم میں اعلی خواتین افسران سے جبری مشقت لی جارھی ھے
ذرائع کے مطابق سخت گرمی میں کئی خواتین اساتذہ بیمار اور بے ھوش بھی ھو رھی ھیں لیکن محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے افسران خواتین اساتذہ کو زبردستی گلی گلی ذلیل و خوار کر رھے ھیں
یہ بھی یہ بھی معلوم ھوا ھے کہ جب خواتین افسران لوگوں کے گھروں میں جاتی ھیں تو زیادہ تر ان سے کسی قسم کا تعاون بھی نہیں کرتے
انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف ،چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ شدید ترین گرمی میں سروے مہم کے نام پر خواتین اساتذہ پر ھونے والے ظلم وستم انسانی حقوق اور سرکاری قواعد و ضوابط کے بر خلاف شدید گرمی میں ھونے والے سروے مہم کو فوری طور بند کیا جائے اور معذور افراد کے سروے کے لیے نادرہ سے رابط کیا جائے

=================================================