ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) گوادر چیپٹر کے ممبران نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے تحت پاک فوج کے تعاون سے انسداد منشیات کے عالمی دن پر منشیات کے استعمال کی روک تھام،اس گھناؤنے دھندے کوروکنے کے اقدام اٹھانا اور منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے جسمانی،نفسیاتی،معاشی ومعاشرتی خطرات سے آگاہی دلانے کے لیے گوادر میں

کراچی 28 جون 2022: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) گوادر چیپٹر کے ممبران نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے تحت پاک فوج کے تعاون سے انسداد منشیات کے عالمی دن پر منشیات کے استعمال کی روک تھام،اس گھناؤنے دھندے کوروکنے کے اقدام اٹھانا اور منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے جسمانی،نفسیاتی،معاشی ومعاشرتی خطرات سے آگاہی دلانے کے لیے گوادر میں میرین ڈرائیوں سے نکالی جانے


والی آگاہی واک میں شرکت کی ہے۔ آگاہی واک میں شرکت کرنے والے آباد کے ممبران میں عفان قریشی، شبیر اصغر،مرشد شبیر،حاجی عبدالغنی،ارشاد علی شاد،نصیر احمد،بلال حسین اورنعمان شامل تھے۔علاوہ ازیں آگاہی واک میں گوادر کی سول انتظامیہ،گوادر کی سول سوسائٹی،اینٹی نارکوٹکس فورس، پاک فوج،پاک بحریہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دور حاضر کاسب سے بڑا المیہ منشیات کا استعمال ہے،اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 67 لاکھ ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک کیلیے بہت بڑی تعداد ہے۔پاکستان میں 15 سے 64 سال کی عمر کے 8 لاکھ سے زائد افراد ہیروئن جیسے مہلک نشے کے عادی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ منشیات کا استعمال اور پھیلاؤ کسی جان لیوا وبا سے کم نہیں جو ایک صحت مند معاشرے کو کھوکھلا کرکے رکھ دیتی ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے ٹھوس اقدام اٹھانا ہی واحدحل ہے اور ٹھوس اقدام کی پہلی کڑی عوام کو منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے جسمانی، نفسیاتی،معاشی ومعاشرتی خطرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔آج کی اس آگاہی واک کامقصدمنشیات کے استعمال کے منفی سماجی نتائج کی روک تھام،ضلع گوادر کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہ کر تعلیم وتدریس پر توجہ دلوانا،منشیات سے متعلق جرائم اور تشدد میں کمی شامل ہیں۔ مقررین نے نوجوانوں کونہ صرف منشیات کے مضمرات سے متعلق آگاہی دی بلکہ اس کے سدبات کیلیے اٹھائے جانے والے اقدام کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔شرکا نے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے منشیات کے استعمال کے خلاف شعور و آگاہی بیدار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر مقامی آبادی نے آگاہی مہم کے انعقاد پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا جس کے باعث عوام بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے منفی اثرات سے آگاہی دلوانے کے اقدام کیے گئے۔

=================================