عید اور خوشیاں تحریر ۔۔شہزاد بھٹہ

بےشک مومن مسلمان ایسے ھی ہوتے ھیں جو دوسروں کی مدد کرتے ھوئے خوش ہوں
ایک یادگار تصویر جب کلک ٹیم نے 2017 میں شکیل فاروقی مرحوم ،شہزاد بھٹہ کی قیادت میں یتیم خانے چوبرجی لاھور کے معصوم بچوں کے ساتھ منائی اللہ تعالیٰ پوری کلک ٹیم کو ایسے ھی نیک کام کرنے کی ھمت اور توفیق عطا فرمائے آمین
یہ بات ثابت شدہ کہ ھر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ھے اور اس کی سوچ اس کی شخصیت کا عکس ہوتی ھے
خدا کی قسم جو سکون کسی ضرورت مند کی مدد کر کے ملتا ھے وہ دنیا کی کسی اور چیز سے نہیں ملتا.
نیکی کرنا بہت بڑی عبادت ھے اور یہ اللہ پاک صرف اسی کو توفیق دیتا ھے جس کو وہ پسند کرتا ھے اس لئے نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کریں
اللہ کی راہ میں تھوڑا سا خرچ کریں اور واپس ھزاروں کے حساب سے لیں
شرط یہ ھے کہ کسی دوسرے کی مدد کرتے وقت آپ کی نیت ٹھیک ہو اور اللہ پاک کی رضا کے لیے ہو
پھر دیکھیں آپ کے جان و مال کی حفاظت بھی ہو گی. مصیبتوں پریشانیوں آفات کے آگے ڈھال بھی ہوگی.
صرف یہی وہ مسکراہٹ ھے جو آپکی وجہ سے کسی پریشان حال دکھی. یتیم یا کسی بھوکے کے چہرے پر آئے گی

============================================