میری بات۔۔۔مدثر قدیر

صحت اور تعلیمی سرگرمیوں سے بھر پور ہفتہ
گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے صحت اور تعلیمی میدان اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے خبروں میں رہے،پری مون سون کی وجہ سے ڈینگی دوبارہ سے سر اٹھانے لگا ہے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب نے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی سے نمپٹنے کے لیے خصوصی اقدامات یکم جولائی تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر سروسز ہسپتال نے سب سے پہلے ڈینگی وارڈ و فنکشنل کیا یہ صوبے کا سب سے پہلا وارڈ ہے جہاں پر صرف ڈینگی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر غفور مفتی کے ہمراہ اس وارڈ کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا اور اس موقع پر انھوں نے اپنی گفتگو میں اس ورڈ کو سابق پرنسپل سمز پروفیسر فیصل مسعود مرحوم کی خدمات اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کے ترتیب دیے ماڈل کی روشنی میں فنکشنل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وارڈ کے لیے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عامر غفور مفتی نے تمام سہولیات جس میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کی حاضری اور ادویات و ٹیسٹوں کی سہولیات کی فراہمی کو عوام کے لیے یقینی بنایا ہے اور ہم عوام کی خدمت کے جزبے کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کو علاج کی تمام تر سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاسکیں  جبکہ اس کے بعد سمز آڈیوٹوریم میں ڈینگی سے بچاؤ اور تحفظ پر ورکشاپ کا اہتمام پرنسپل سمز پروفیسر فاروق اٖفضل کی زیر نگرانی ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم، ڈاکٹر شہراد حفیظ اور پروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ قاضی نے ڈینگی کے مریض کی علامات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اثرات اور علاج معالجہ پر تفصیلی لیکچرز دیے اور ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈکس کو ڈینگی سے نمٹنے کے اصول اور ضوابط بتائے۔ ڈینگی سے ہی نمٹنے کے حوالے سے ایک تقریب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی نگرانی میں علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ہوئی جس میں ڈینگی بخارکی کلینیکل مینجمنٹ کے عنوان پر تربیتی سیشن کا نعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل اورایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرتحسین، ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈایریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈاکٹر انور جنجوعہ، ڈایریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈاکٹر فاروق عدیل ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن،پنجاب ہیلتھ انیشییٹو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر علی رزاق، حسنات احمد اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدا د نے شرکت کی جبکہ مقررین نے ڈینگی بخارسے متعلق آگاہی تقاریرکیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ معاشرے میں ڈینگی سے متعلق تربیتی سیشنزاور آگاہی سیمیناربڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ڈینگی سے قیمتی جانیں بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کایہی صحیح وقت ہے اورمحکمہ صحت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہے جبکہ عوام کوبھی احتیاطی تدابیراپناکراپناکرداراداکرناہوگااپنے گھروں اوردکانوں میں بارش کاپانی بالکل کھڑانہ ہونے دیں۔
ویٹرنری یونیورسٹی میں ڈائریکٹرایجو کیشن برٹش کونسل پاکستان ڈاکٹرنشاط ریا ض نے طلبہ کو پاکستان میں ہا ئیر ایجو کیشن کی بہتری کے لیئے برٹش کونسل کے مو جودہ پروگرام اور اقدامات کے مو ضو ع پر ایک جامع لیکچر دیا۔ جس میں ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن، ڈین فیکلٹی آف لا ئف سائنسز بز نس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم، پرنسپل آفیسر سٹو ڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹرکامران اشرف سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی اس موقع پر انھوں نے اپنے لیکچر میں طلبہ سے کہا کہ آپ لوگو ں کو اس بات پر فخر ہو نا چا ہیے کہ آپ پاکستان کی قدیم یونیو رسٹی میں تعلیم حا صل کر رہیں ہے جو نہ صرف ملک میں دودھ اور گوشت کی پیدا وار بڑ ھا نے کے ساتھ ساتھ اپنے معیار تعلیم اور تحقیق کے زریعے فوڈ سیفٹی اور فو ڈ سیکیو رٹی کے حوالے سے اپنا مثا لی کردار ادا کر رہی ہے جبکہ بر ٹش کونسل تعلیم کے فرو غ کے حوا لے سے طلبہ کو سکا لر شپس کے زریعے ہا یئر ایجو کیشن کے موا قع فراہم کررہی ہے اور فیکلٹی ڈیو یلپمنٹ کے لیئے بھی مختلف اقدا مات کر رہی ہے۔اُ نہو ں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ دنیا میں مختلف مذا ہب، رنگ و نسل، ثقا فت کے لو گ مو جود ہیں آپ ان لو گو ں کو قبو ل کریں جس سے آپ کو نئے نالج اور تجر بات سیکھنے کا مو قع ملے۔اسی ہفتے کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور چئرمین شعبہ سرجری پروفیسر سید اصغر نقی کو بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ سال 2021 سے نوازا گیا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین تھے جنہوں نے سابق وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل،چیئرپرسن ایچ ای سی، ڈائریکٹرز اور وائس چانسلرز کی موجودگی میں پروفیسر اصغر نقی کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور ایک ملین کی رقم بطور ایوارڈ دیا۔میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل کالجز کے اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز بھی اسی ہفتے ہو جس میں چھ ورکشاپس پر مشتمل تربیتی سیشن یونیورسٹی آف شیفیلڈ برطانیہ کے اشتراک سے کروایا جائے گا۔ پروگرام کے لئے گرانٹ برٹش کونسل فراہم کرے گی جبکہ ورکشاپس کا انتظام یو ایچ ایس میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ ہو گا۔ چھ میں سے دو ورکشاپس لاہور اور ایک ایک گوجرانولہ، فیصل آباد، ملتان اور میرپور آزاد کشمیر میں ہوں گی جن میں میڈیکل ٹیچرز کو تدریس کی جدید ترین تکنیکوں میں تربیت دی جائے گی۔ تکنیکوں میں ٹرانسفارمیشنل، پرابلم بیسڈ اور بلینڈڈ لرننگ شاملِ ہیں۔ پروگرام کے تحت مختلف میڈیکل کالجز سے 150 نامزد ٹیچرز ورکشاپس میں شرکت کریں گے جنہیں بطور ماسٹر ٹرینرز تربیت دی جائے گی۔ شرکاء سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ ورکشاپس کے سہولت کاروں میں برطانوی اور پاکستانی ماہرین شامل ہوں گے۔ اس حوالے سے ہونے والی افتتاحی تقریب میں ایجوکیشن ڈائریکٹر برٹش کونسل ڈاکٹر نشاط ریاض، وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم، پرو وی سی پروفیسر معروف عزیز، رجسٹرار ڈاکٹر اسد ظہیر، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر خالد رحیم خان اور پروفیسر فرخندہ غفور نے شرکت کی۔ شیفیلڈ یونیورسٹی کی پروفیسر مشل مارشل، ڈاکٹر بینجمن جیکسن اور ڈاکٹر عامر برنی نیآن لائن شرکت کی۔ ڈاکٹر نشاط ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر اگر ٹیچر بھی ہو تو اس سے بہترین کوئی نہیں۔ اس نیک کام میں برٹش کونسل کو شامل کرنے پر یو ایچ ایس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم اس خطے میں ہیں جہاں دریافت اور علم کا حصول ہمارے ڈی این اے میں ہے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ برٹش کونسل کا پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار رہا ہے۔ کوویڈ 19 نے معیشت کو متاثر کیا۔ اب ہمیں دستیاب وسائل کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے بعد میڈیکل ایجوکیشن میں نئی تکنیکوں کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ پروفیسر مشل مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداروں کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے، تعاون مزید مضبوط ہو گا۔ ڈاکٹر بنجمن جیکسن نے کہا کہ صحت میں نئے چیلنجز سے تعلیم کے شعبے میں بھی نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ اشتراک لاہور اور شیفیلڈ، مریض اور ڈاکٹر، استاد اور طالب علم کا اشتراک ہے۔ ڈاکٹر اسد ظہیر نے کہا کہ برٹش کونسل کی گرانٹ سے میڈیکل ٹیچنگ میں کامیاب سرٹیفیکٹ پروگرام کا آغاز کیا جو ابھی تک جاری ہے۔ ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر خالد رحیم خان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 150 ماسٹر ٹرینرز تیار ہوں گے جو میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے پرانی سوچ تبدیل کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ورکشاپس کے شرکاء اور سہولت کاروں میں سے نصف خواتین ہیں۔
ایرانی قونصلیٹ جنرل کے کلچرل اتاشی اور ڈی جی جعفر روناس نے فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا دورہ کیا۔آغاجعفرروناس نے ماہر اقبالیات پروفیسر حلیمہ سعدیہ کے ہمراہ ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن ڈاکٹر تیمور الحسن سے ملاقات کی۔اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیا کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فواد بیگ، انچارج یوسی پی ایف ایم ریڈیو ڈاکٹر حنا ادیب،انچارج یوسی پی ٹی وی اینڈ پروڈکشن ہاوٗس عرفان اسلم، پروفیسرڈاکٹر کرار حیدر اورمرتضی شبلی بھی موجود تھے۔دو طرفہ ملاقات میں پاکستانی اور ایرانی ثقافت و کلچر،فلم، میڈیا، ادب اورتعلیم و تحقیق سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ گزشتہ ہفتے کی اہم تقریب لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نامور سکالر اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ مرحوم کی برسی کے موقع پر ڈاکٹر مغیث الدین میموریل سیمینار بعنوان ” پاکستانی میڈیا کی مجبوریاں اور مفادات ” کا منعقد کیا گیا جس میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، سینئرصحافی ارشاد عارف،فاروق فیصل، تاثیر مصطفی،ڈاکٹر انجم ضیاء، علی طاہر مغیث، محسن علی ترک، بلال احسن ناز، سلیم اختر مگھرانہ سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے عمر بھر بے پناہ علم، فیض اور خیر بانٹا، وہ حساس شخصیت کے مالک تھے،وہ شعبہ صحافت میں نئی جنریشن کیلئے مشعل راہ تھے انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات کی ترقی کیلئے بے مثال خدمات انجام دیں ہیں۔

====================================