محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے ،سیکرٹری صحت علی جان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں


لاہور( جنرل رپورٹر  )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے ،سیکرٹری صحت علی جان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں ۔ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 507,954 ہو چکی ہےاب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6,223 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,424,794 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 36 جبکہ راولپنڈی سے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور سیالکوٹ،سرگودھا، رحیم یار خان، خوشاب، جھنگ اور چینوٹ سے بالترتیب 1 ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔شہری کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

==============================